Bharat Express

Israel Hamas War

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے ارکان جو 7 اکتوبرکوغزہ سے جنوبی اسرائیل میں گھس آئے تھے۔ انہوں نے 240 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا، جن میں سے 130 اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کی وکیل عدیلہ ہاسم نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسرائیل کی بمباری مہم کا مقصد ’فلسطینیوں کی زندگی کو تباہ کرنا‘ ہے اور اس نے فلسطینیوں کو ’قحط کے دہانے پر‘ دھکیل دیا ہے۔

الدحدوح اکتوبر کے اواخر میں اس حملے کی رپورٹنگ کر رہے تھے جب انہیں خبر ملی کہ ان کی بیوی، بیٹی اور ایک اور بیٹا اسرائیلی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

Israel Hamas War Update: تین ماہ سے جاری جنگ کے درمیان اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جبکہ 7,000 سے زیادہ فلسطینی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

حماس کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان اسرائیلی وزیردفاع یوآو گیلانٹ نے بتایا ہے کہ حماس کی شکست کے بعد غزہ میں کیا ہوگا اور اس پر کس کا کنٹرول ہوگا۔

حماس نے اعلان کیا ہے کہ صالح العاروری بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک حملے میں القسام کے دو رہنماؤں اور چار دیگر کارکنوں کے ساتھ مارے گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے وضاحت کی کہ تحریک کا ایک وفد جنگ بندی کی تجویزپربات چیت کے لئے قاہرہ میں ہے اور وہاں وہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ فوجی حماس کے کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے ڈپو تک پہنچ رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے گھر میں واقع ایک سرنگ کو تباہ کر دیا ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے اسرائیل پر سفارتی دباؤ ڈالنے کی درخواست کرتے ہوئے بخاری نے جمعہ (29 دسمبر) کو کہا کہ مسلم ممالک اسرائیل فلسطین تنازع میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پائیں ہیں۔

فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس، اردن کے ساتھ مل کر آنے والے دنوں میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر آپریشن کرے گا۔ ایمانوئل میکرون نے بات چیت کے دوران وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی ہنگامی صورتحال پر اپنی "گہری تشویش" کے بارے میں بتایا۔