اسرائیی فوج خان یونس سے باہر نکل گئی ہے، لیکن غزہ میں جنگ جاری ہے۔
فلسطین میں اسرائیل اورحماس کے درمیان جاری جنگ میں اب بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں طرف سے بڑے پیمانے پرہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک کئے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان دانیال ہاگری نے منگل کوکہا ہے کہ غزہ میں شدید لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ یہ سات اکتوبر2023 کے بعد سے ایک دن میں اسرائیلی فوج کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، فوجی ترجمان دانیال ہاگری نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ ’زیادہ ترفوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب راکٹ لانچرسے چلنے والے بم (آرپی جی) نے ایک ٹینک اورعمارت کو اڑانے کی کوشش کی۔‘
گزشتہ سال سات اکتوبر2023 کوحماس کے اسرائیل پراچانک حملے کے بعد سے غزہ پراسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کے دوران 25 ہزارسے زائد فلسطینیوں کی اموات ہوچکی ہیں، ہزاروں زخمی ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو کرکیمپوں میں مقیم ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔