Missiles fired at Israeli territory: حماس نے اسرائیلی علاقے میں داغے میزائل، دشمن کے کئی فوجیوں کو کر دیا ہلاک
یرغمالیوں کے بارے میں عبیدہ نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے اپنے بندیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا تھا لیکن نیتن یاہو کے عزائم نے ان کی واپسی کو ایک سال تک روک دیا۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ یرغمالیوں کی قسمت اب اسرائیلی حکومت کے فیصلوں پر منحصر ہے۔ اگر اسرائیلی فوج پیش قدمی کرتی ہے تو ان کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
Israeli attacks on Gaza mosque: غزہ کی مسجد اور اسکول پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 فلسطینی شہید، 93 زخمی
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فورسز نے رات کے دوران ’’دو وحشیانہ قتل عام‘‘ کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک مسجد اور ایک اسکول کی پناہ گاہ پر بمباری کی اور کم از کم 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ وہیں، ٹیلی گرام پر بتایا گیا کہ وسطی غزہ میں ہونے والے حملوں میں تقریباً 93 دیگر زخمی ہو گئے۔
Hezbollah targets Israeli military bases: حزب اللہ نے پھر اسرائیلی فوجی اڈوں کو بنایا نشانہ، کئی بستیوں پر داغے راکٹ
ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین لبنانی شہری دفاع کے اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے چار سرحدی قصبوں اور دیہاتوں کو بڑی تعداد میں نشانہ بنایا۔ ان حملوں سے کئی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
War on Gaza: غزہ میں اسرائیلی حملے میں اسلامی جہاد کے 2 کمانڈر ہلاک، کم از کم 31 فلسطینی بھی شہید
الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی غزہ میں شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابو العبد مرسی جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں بمباری میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مارے گئے ہیں۔
War on Gaza: غزہ شہر کے صفاد اسکول پر اسرائیلی فضائی حملہ، 11 افراد کی ہلاکت، متعدد زخمی
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے بڑے پیمانے پر چھاپوں سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی محاصرہ چھٹے روز میں داخل ہو گیا، جس سے فلسطینیوں کو خوراک، پانی، بجلی اور انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہو پا رہی ہے۔
Britain Hate Speech: برطانیہ میں نفرت انگیز تقاریر پر پاکستانیوں کے خلاف بڑی کارروائی، حکومت کر رہی ہے24 مساجد کی تحقیقات
برطانیہ حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہاں کی سرگرمیوں اور فنڈنگ کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ چیریٹی کمیشن کی سربراہ ہیلن اسٹیفنسن کو اس کی تحقیقات کی کمان سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Gaza Ceasefire Talks: غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے مصر پہنچا حماس کا وفد، گروپ کو مذاکرات کی موجودہ صورتحال پر دی جائے گی بریفنگ، براہ راست حصہ لینے کی توقع نہیں
16 اگست کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کے ثالث امریکہ، مصر اور قطر نے دوحہ میں دو روزہ بات چیت کی اور غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کی تھی۔ ثالثوں نے کہا ہے کہ بات چیت تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوگی۔
Israel convenes National Security Cabinet meeting: اسرائیل نے قومی سلامتی کی کابینہ کا اجلاس کیا طلب، جنگ بندی کے امکانات پر کیا جائے گا تبادلہ خیال
حماس نے بدھ کو فلسطینی اسلامی جہاد کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی سمجھوتے سے کم کو قبول نہیں کرے گا جس میں ایک جامع جنگ بندی اور غزہ پٹی سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔
Israel–Hamas ceasefire: حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے متعلق امریکی دعوؤں کو ’گمراہ کن‘ قرار دیا، کہا- اسرائیل کے تئیں ’اندھا تعصب‘ دکھا رہا ہے امریکہ
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے علاقائی سطح پر پھیلنے کے خطرے کا ’’تصور کرنا مشکل‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی فلسطینی ریاست کو وسیع تر بین الاقوامی تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کے نفاذ کا آغاز ہونا چاہیے کیونکہ یہ خطے میں استحکام کا بنیادی ضامن ہے۔
Israeli attack on Gaza school kills nearly 100: غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں تقریباً 100 افراد ہلاک، ہر طرف چیخ و پکار کا عالم
قطر، مصر اور دیگر عرب ممالک کی حکومتوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام اور مایوس کرنا چاہتی ہے۔





