Bharat Express

Hamas

ایرانی میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء کے ہاتھوں میں اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطین کے پرچم دیکھے گئے۔ اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ماسکو نے بیروت میں اسرائیلی حملے کی بھی مذمت کی اور اسے لبنان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

ایرانی میڈیا نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی کارروائی سے متعلق بعض تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کے وقت کے مطابق 2 بجے ہلاک کیا گیا۔

اسماعیل ہنیہ کی شھادت سے اس تاریخ میں ایک نئے عظیم الشان باب کا اضافہ ہوا ہے۔شہادتوں سے تحریکیں کم زور نہیں ہوتیں بلکہ نئی قوت اور جولانی حاصل کرتی ہیں۔

آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی صبح ہونے والے حملے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہنیہ کے ساتھ اس کا باڈی گارڈ بھی مارا گیا ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر راکٹ فائر کیا گیا۔

آئی آر جی سی نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے ہنیہ کی موت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ یہ واقعہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں ہنیہ کی شرکت اور منگل کو ایران کے سپریم لیڈر سے ان کی ملاقات کے بعد پیش آیا۔

حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق اور فتح گروپ کے رہنما محمد ال علولی سمیت دیگر 12 فلسطینی دھڑوں کے نمائندوں نے مذاکراتی عمل میں شرکت کی۔چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں نے غزہ جنگ کے بعد عبوری قومی مصالحتی حکومت کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کواسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے اس وقت تک ہمیں جنگ جاری رکھنا ہوگی۔

حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بے دفاع شہریوں کو وحشیانہ نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اور الشطی کیمپ، المواسی اور رفح میں نئے قتل عام کیے ہیں۔

صلاح الدین روڈ جنوبی غزہ کے ایک شہر رفح کے جنوب سے گزرتی ہے جہاں اسرائیلی افواج اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیل رفح کو فلسطینی جنگجو گروپ حماس کا آخری گڑھ سمجھتا ہے۔