Bharat Express

Funeral Prayer of Ismail Haniyeh: ایرانی سپریم لیڈر کی اقتدا میں حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کی گئی

ایرانی میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء کے ہاتھوں میں اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطین کے پرچم دیکھے گئے۔ اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

تہران: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِجنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں خواتین اوربچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء کے ہاتھوں میں  اسماعیل ہنیہ کی تصاویراورفلسطین کے جھنڈے دیکھے گئے۔ اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روزقطرکے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزفلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ وہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔ حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت کے بعد اسرائیل سے ان کے خون کا بدلہ لینے کا حکم دیا ہے۔ تین امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ سپریم لیڈرنے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل کوجواب دینے کا حکم دیا ہے۔ امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق بدھ کوایرانی سپریم سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل خلاف جوابی اقدامات پرغورکیا گیا۔
امریکی اخبارکے مطابق، اسماعیل ھنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل کے حیفا اورتل ابیب شہروں میں ڈرونز اورمیزائل حملوں کے ساتھ شام، یمن اورعراق کی مسلح تنظیموں کواسرائیل کے خلاف حرکت میں لانے پرزوردیا گیا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ پھیلنے کے امکانات کے پیش نظردفاعی اوراقدامی حملوں کا منصوبہ تیارکرنے کی ضرورت پربھی زوردیا ہے۔ سپریم لیڈرنے کہا کہ اسرائیل پرحملے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے سے گریزکیا جائے۔


درایں اثنا ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق، سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای جمعرات کواسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ کی امامت کریں گے۔ تہران میں اسماعیل ھنیہ کے جنازے کے لئے وسیع پیمانے پرتیاریاں اورسکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس

Also Read