Bharat Express

Ayatollah Ali Khamenei

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں جوہری مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ ’ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں، ایک فوجی کارروائی، دوسرا آپ جوہری ہتھیاروں کو ترک کرنے کا معاہدہ کرلیں۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایرانی سفیر کاظم جلالی کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق صورتحال کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو کمزور کر دیا ہے اور شام میں سینکڑوں اہداف پر حملے کیے ہیں تاکہ یہودی ریاست کے خلاف ایران کے حمایت یافتہ نئے محاذ کو کھولنے سے روکا جا سکے۔

قانون کے تحت اداروں کو پولیس کی مدد کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرنا ہوں گی، تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کا پتہ چل سکے، اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر ادارے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہیں تو ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ججوں نے کہا کہ انہیں یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے معقول بنیادیں ملی ہیں کہ نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ نے "غزہ کے لوگوں کے خلاف وسیع پیمانے پر اور منظم حملے کے ایک حصے کے طور پر قتل، تشدد اور بھوک کوجنگی ہتھیاروں کے طور پر  استعمال کیا۔

یکم اکتوبر کو ایران نے تنازع کے درمیان اب تک کا اپنا سب سے بڑا براہ راست میزائل حملہ کیا۔ اس حملے کے جواب میں  اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایرانی میزائل تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے شروع کیے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں اپنے غم و غصے اور ارادوں کو ایک بار پھر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران میں کسی بھی جگہ پہنچ سکتا ہے۔

IDF کے ترجمان، ڈینیل ہگاری نے کہا، "اسرائیل ان حملوں کے دوران ہائی الرٹ پر ہے۔ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ لوگوں پر ابھی تک کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ تاہم انہیں چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے۔

یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں۔ایک دستاویز، جو قومی جغرافیائی انٹیلی جنس ایجنسی کے ذریعہ مرتب کی گئی ہے، میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل شامل ہے۔

حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت نے جمعے کو بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں کم از کم 42,500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔