Bharat Express

Ayatollah Ali Khamenei

یہ ان کا گزشتہ پانچ سالوں میں پہلا خطبہ جمعہ ہوگا ۔ اس سے قبل انہوں نے پاسداران انقلاب کے سپہ سالار قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد خطبہ دیا تھا جس کو پانچ سال مکمل ہوگئے اور اب یہ دوسرا خطبہ ہوگا جو اسرائیل پر تازہ ترین حملہ اور حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی دراندازی کا تعاقب بھی ہورہا  جس میں آٹھ اسرائیلی فوجی مارے گئے اور غزہ میں حملے کیے جس میں بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔وہیں لبنان کی وزارت صحت نے تازہ ترین حملے کے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں چھ معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔

منگل کی کارروائی کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں ان حملوں کو حسن نصر اللہ اور عباس نیلفروشان کے قتل کا ردعمل قرار دیا تھا۔اس بیان میں جولائی میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے ایران میں قتل اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھی حوالہ دیا گیا۔

ناصر کینانی نے کہا کہ ’صہیونی حکومت حالیہ برسوں میں متعدد شکستوں کی وجہ سے مزاحمتی گروپوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ’لبنان میں فضائی حملوں اور امریکی بموں کا استعمال دیکھا گیا۔

حسن نصر اللہ کی شہادت سے متعلق خبر آنے کے بعد  ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ ایران حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 400 سے زائد افراد کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اور صرف اگست کے مہینے میں 81 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔

اگست کے مہینے میں ایران میں کم از کم 81 افراد کو پھانسی دی گئی۔ یہ تعداد جولائی کے مہینے میں 45 افراد کو دی گئی سزائے موت سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2024 کے آغاز سے اب تک ایران میں 400 سے زائد افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

محمد ہادی مفتاح جرمنی میں اسلامک سینٹرہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) کے سربراہ ہیں، وہ جرمنی میں ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے سرکاری نائب تھے۔ جرمنی کے داخلی امور کی وزارت نے محمد ہادی مفتاح کو 14 دنوں کے اندرجرمنی چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء کے ہاتھوں میں اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطین کے پرچم دیکھے گئے۔ اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست جوابی کارروائی کا حکم دے دیا۔امریکی خبر رساں ادارے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ حکم ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا۔