Who is Reza Pahlavi?: کون ہیں رضا پہلوی؟ اقتدار کی تبدیلی کی صورت میں ایران کی قیادت سنبھالنے کی قیاس آرائیاں تیز
ایران میں موجودہ غیر یقینی صورتحال کے دوران عالمی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں یہ سوال شدت سے زیر بحث ہے کہ اگر ملک میں اقتدار کی تبدیلی یا ممکنہ تختہ الٹ ہوتا ہے تو کیا رضا پہلوی دوبارہ اقتدار میں آ سکتے ہیں۔ حالیہ بیانات، علاقائی کشیدگی اور عالمی طاقتوں کی سرگرمیوں نے اس بحث کو مزید تقویت دی ہے۔
Jonny Bairstow stranded in Abu Dhabi: ابوظہبی میں پھنسے جونی بیئرسٹو، برطانوی وزیراعظم سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ کئی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی واپسی کے منصوبے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔
Seven Top Commanders Killed In Israeli Strikes: اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع اور آئی آر جی سی چیف سمیت 7 اعلیٰ کمانڈر ہلاک
اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کو ایران بھر میں کیے گئے ہدفی فضائی حملوں میں ایران کے وزیر دفاع سمیت اسلامی انقلابی گارڈ کور کے اعلیٰ ترین فوجی حکام ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق ان حملوں میں مجموعی طور پر 7 سینئر ایرانی عسکری کمانڈرز مارے گئے۔
Mojtaba Khamenei Iran New Supreme Leader: ایران کی نئی قیادت مجتبیٰ خامنہ ای کے ہاتھ میں، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد بیٹے کو اقتدار ملنے پر سیاسی حلقوں میں بحث تیز
ایران کی سیاست میں ایک اہم اور غیر معمولی موڑ اس وقت سامنے آیا جب سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مبینہ ہلاکت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ اس فیصلے نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سیاسی حلقوں میں بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ پہلی مرتبہ اقتدار براہ راست خاندانی دائرے میں منتقل ہونے کا تاثر پیدا ہوا ہے۔
Iran Names Ahmad Vahidi New IRGC Chief: ایران کی کمان اب احمد واحدی کے سپرد، جانئے کون ہیں اسرائیل-امریکہ کو سخت انتباہ دینے والے نئے کمانڈر؟
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے درمیان ایران نے اپنی عسکری قیادت میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے احمد واحدی کو اسلامی انقلابی گارڈ کور کا نیا کمانڈر اِن چیف مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مبینہ طور پر سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں خطے کی سیاسی و فوجی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
Ayatollah Ali Khamenei Death: اسرائیل اور امریکی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت، کشمیر میں احتجاج، بھارت میں کس نے کیا کہا؟
اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے بعد سیاسی و مذہبی حلقوں میں بحث تیز ہوگئی ہے، مختلف لیڈروں کے بیانات سامنے آگئے ہیں۔ جانئے بھارت میں کس نے کیا کہا؟
US-Israel Attack on Iran: خامنہ ای اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، اسلامی جمہوریہ اپنے انجام کے قریب: رضا پہلوی
رضا پہلوی ایران کے آخری شاہ کے صاحبزادے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں وہ بیرونِ ملک سے ایران میں حکومت مخالف احتجاجی تحریکوں کی حمایت کرتے رہے ہیں اور عندیہ دے چکے ہیں کہ موقع ملنے پر وہ تہران واپس آ کر عبوری قیادت کے ذریعے ملک کو جمہوری نظام کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔
Khamenei’s death in Israeli-American attack: اسرائیل اور امریکی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی موت، ایران میں 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کو ’’انصاف‘‘ قرار دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ تاریخ کے سب سے سخت حکمرانوں میں شمار ہونے والے خامنہ ای مارے گئے ہیں اور یہ ایران کے عوام اور پوری دنیا کے لیے انصاف ہے۔
Trump wants to topple the Iranian government: ٹرمپ نے تہران پر حملے کا مقصد ‘حکومت گرانا’ بتایا، ایرانی عوام سے کہا- آپ کے پاس آخری موقع
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جاری فوجی کارروائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کی جان جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں اس طرح کے نقصانات ممکن ہوتے ہیں، لیکن یہ قدم مستقبل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
Israel attack on Iran: اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، تہران سمیت کئی علاقوں میں زور دار دھماکے
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقوں میں کم از کم تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ تہران کے ریپبلک علاقے میں متعدد میزائل گرے،





