حوثی لیڈر عبدالمالک الحوثی
Houthi vows military response to Israel: یمن کے حوثی لیڈر عبدالمالک الحوثی نے خبردار کیا ہے کہ ان کا گروپ اسرائیل کی حالیہ ’’بڑھتی ہوئی جارحیت‘‘ کا ’لامحالہ‘ فوجی جواب دے گا۔ حوثی نے جمعرات کے روز ایک ٹیلی ویژن پیغام میں کہا، ’’مزاحمت کے محور کا موقف واضح ہے، اسرائیل کی جارحیت کا فوجی جواب دینا چاہیے۔‘‘
حوثی لیڈر نے حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی‘ اور ایک ’بزدلانہ جرم‘ قرار دیا جو انسانی حقوق کے لیے اسرائیل کی عدم توجہی کی عکاسی کرتا ہے۔
حوثی لیڈر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت ہوئی تھی۔
حوثی گروپ شمالی یمن کے بڑے حصوں پر قابض ہے۔ اس گروپ کا تعلق اسرائیل مخالف ‘Axis of Resistance’ سے ہے جس میں ایران، حزب اللہ، حماس اور عراق کے عسکری گروپ بھی شامل ہیں۔
نومبر 2023 سے حوثی گروپ نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملہ کر رہا ہے۔ حوثی باغی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں اور بموں سے لدے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
