Bharat Express

Houthi

امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔ یورپی یونین نے بھی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

یو ایس میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے مطابق نومبر 2023 سے اب تک حوثی باغیوں نے 50 بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں، ایک جہاز کو غرق کیا اور ایک پر قبضہ کر لیا ہے۔ حوثیوں کے خوف کی وجہ سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے راستے جہاز کے آپریشن میں کمی آئی ہے۔

امریکہ کی ایران کے ساتھ دشمنی بھی ہے، لیکن حوثی جنگجووں نے اپنے حملوں سے امریکہ کو ایران سے مدد مانگنے کے لئے مجبور کردیا ہے۔ خبر ہے کہ امریکہ نے حوثی حملے روکنے کے لئے ایران کی مدد مانگی ہے۔