Large-scale strikes on Yemen’s Houthis: یمنی حوثیوں کے خلاف امریکہ کی خطرناک بمباری،31 ہلاک، ٹرمپ نے کیا اعلان،اب آگئی حوثیوں کی باری
ادھرامریکی سینٹرل کمانڈ نے اتوار کو اعلان کیا کہ یمن میں حوثی گروپ کے خلاف اس کی کارروائیاں جاری ہیں۔کمانڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے ویڈیو کلپس شائع کیے۔
Israel-Hamas Ceasefire: اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی کی بات چیت ناکام، حوثی نے دی جنگ کی دھمکی
حماس اوراسرائیل کے درمیان ایک بارپھرجنگ بندی کی بات چیت ناکام ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے متعلق بات چیت ہونی تھی، لیکن اسی درمیان حماس نے باضابطہ طور پر بات چیت ناکام ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
Israeli attack on Houthi targets: یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملہ، نو افراد ہلاک، متعدد زخمی
المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر میں حوثیوں کے زیر کنٹرول وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیے گئے، جس میں کافی نقصان پہنچا۔ اس حملے کے بعد حوثی گروپ نے اسرائیل کی جانب طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ بھی فائر کیے تھے۔
Air strikes on 15 Houthi targets in Yemen: یمن میں حوثیوں کے 15 ٹھکانوں پر فضائی حملہ، امریکی فوج کا دعویٰ
جمعے کے روز بھی حوثی انتظامیہ کے ترجمان ہاشم شرف الدین نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ-برطانیہ کے فضائی حملے گروپ کو خوفزدہ نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے ’اسرائیل سے منسلک‘ بحری جہازوں اور بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی علاقوں پر مزید حملوں کی بات کہی۔
Houthi rebels claim: حوثی باغیوں کا بڑا دعویٰ- گزشتہ نومبر سے اب تک 188 بحری جہازوں کو بنا چکا ہے نشانہ
نومبر 2023 سے حوثی گروپ اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حوثی باغیوں نے ’حماس اور حزب اللہ پر حملے‘ کے خاتمے تک حملے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
Houthi rebels set conditions for peace deal: یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ہو سکتا ہے امن معاہدہ، مہدی المشاط نے رکھی یہ شرط
یمن 2014 سے تباہ کن تنازعے میں گھرا ہوا ہے۔ 21 ستمبر 2014 کو حوثی باغیوں نے کئی شمالی صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو دارالحکومت صنعا سے باہر نکلنا پڑا۔
Missile fired from Yemen falls into Israeli territory: یمن سے داغا گیا میزائل اسرائیلی علاقے میں گرا، ہر طرف افراتفری کا ماحول
اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی نیوز نے بتایا کہ میزائل بن گوریون ہوائی اڈے سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر کفر ڈینیئل میں گرا۔ میزائل گرنے سے اس علاقے میں آگ لگ گئی۔
Fresh efforts launched to rescue burning oil tanker in Red Sea: بحیرہ احمر میں جلتے آئل ٹینکر کو بچانے کے لیے تازہ کوششیں شروع، حوثی باغیوں نے 10 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے سونین جہاز پر کیا تھا حملہ
حوثی گروپ شمالی یمن کے بڑے حصوں پر قابض ہے۔ وہ نومبر 2023 سے ملک کے ساحل کے قریب بین الاقوامی بحری جہازوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ کام اسرائیل اور حماس کے تنازع میں فلسطینیوں کی حمایت میں کر رہا ہے۔
Houthi vows military response to Israel: حوثی لیڈر کا اسرائیل کی ’بڑھتی ہوئی جارحیت‘ کا ’فوجی جواب‘ دینے کا عزم، عبدالمالک الحوثی نے کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت
حوثی لیڈر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کی جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت ہوئی تھی۔
Israel Strikes Drone Attack on Yemen: یمن پر اسرائیل کا جوابی حملہ، ڈرون حملے میں اب تک 3 افراد ہلاک
اسرائیل نے تل ابیب پر حوثی ڈرون حملے کے جواب میں یمن پر حملہ کیا ہے۔ حوثی سے منسلک المسیرہ ٹی وی نے کہا کہ ہفتہ کو ہوئے اس حملے میں حدیدہ میں تیل کے ایک ڈپو اورایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس اسرائیلی ڈرون حملے میں اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہیں۔





