Bharat Express DD Free Dish

Houthi Missile Strike on Ben Gurion Airport: حوثی گروپ نے اسرائیلی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی ذمہ داری لی، دو بیلسٹک میزائلوں سے ہدف کو بنایا تھا نشانہ

ساریہ نے کہا کہ گروپ کے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے ’یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کے جواب میں‘ تھے۔ اس سے قبل بھی مئی میں حوثی گروپ نے اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔

حوثی گروپ نے اسرائیلی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی ذمہ داری لی

صنعا: یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر دو میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے ’المسیرہ ٹی وی‘ پر کہا، ’’ہم نے تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، ان میں سے ایک ہائپر سونک میزائل تھا۔‘‘

یحییٰ ساریہ نے کہا، ’’ان میزائلوں میں سے ایک نے سیدھے بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ انٹرسیپٹر سسٹم اسے روکنے میں ناکام رہے۔ بن گوریون ہوائی اڈے سے ہوائی ٹریفک پر پابندی کا ہمارا فیصلہ موثر ہے۔ ہم باقی ایئر لائنز کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی پروازیں فوری طور پر بند کر دیں۔‘‘

ساریہ نے کہا کہ گروپ کے اسرائیل کے خلاف میزائل حملے ’یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کے جواب میں‘ تھے۔ اس سے قبل بھی مئی میں حوثی گروپ نے اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔

اس دوران، اسرائیل ڈیفنس فورس (IDF) نے کہا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے یمن سے وسطی اسرائیل پر فائر کیے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو روک دیا۔ IDF نے حوثیوں کے دوسرے فضائی حملے کے دعوے کا ذکر نہیں کیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیلی حملوں میں تنصیبات اور ڈاکس ہوئے تباہ

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے یمن کے مغربی صوبے حدیدہ کی تین بندرگاہوں پر حملہ کیا تھا، جو حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے حوثی ٹیلی ویژن کے حوالے سے کہا کہ حملوں میں تنصیبات اور ڈاکس تباہ ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کئی بار الحدیدہ کو بنا چکی ہے نشانہ

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل کے خلاف حوثیوں کے حملوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔ الحدیدہ میں حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں کو گزشتہ چند ماہ سے بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کئی بار اس علاقے کو نشانہ بنا چکی ہے۔

حوثی 2023 سے اسرائیلی جہازوں کو بنا رہا ہے نشانہ

شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض حوثی گروپ نومبر 2023 سے اسرائیلی اہداف اور بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read