Adani Total Gas cuts CNG: اڈانی ٹوٹل گیس نے سی این جی اور پائپڈ گیس کی قیمتوں میں کمی کی، یوزر کو براہ راست راحت
اڈانی ٹوٹل گیس کے علاوہ دیگر کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ گیل گیس لمیٹڈ نے سی این جی اور پائپڈ گیس ایک روپیہ سستی کی ہے، جب کہ اندراپرستھ گیس لمیٹڈ نے دہلی اور این سی آر میں گھریلو پائپڈ گیس کی قیمت ستر پیسے فی معیاری مکعب میٹر کم کی ہے۔
New Year 2026: ’بھارت کی خدمت کرنا صرف ذمہ داری نہیں، بلکہ ہمارا اعزاز ہے‘، گوتم اڈانی نے ایسے دی نئے سال 2026 کی مبارکباد
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے نئے سال 2026 کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت کی ترقی اور خود کفالت کے عزم کو دہرایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر ایک خصوصی پیغام اور ویڈیو شیئر کی، جس میں اڈانی گروپ کے مختلف منصوبوں اور ملک کے لیے ان کی وابستگی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
Gautam Adani Pushes Sovereign AI Vision: گوتم اڈانی کا ’سَوَرین اے آئی‘ پر زور، بھارت کی ٹیکنالوجی خود کفالت کی سمت مضبوط اشارہ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ ماہرین نے بڑے پبلک پرائیویٹ ٹیکنالوجی شراکت داریوں میں شفافیت، احتساب اور گورننس پر سوالات بھی اٹھائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ نجی سرمایہ اے آئی انفراسٹرکچر کو تیزی سے آگے بڑھا سکتا ہے،
Indian Green Building Council: صرف بجلی ہی نہیں، دفتر بھی ’گرین‘، اڈانی گرین کے احمدآباد ہیڈکوارٹر کو آئی جی بی سی گولڈ ریٹنگ کا اعزاز
ہیڈکوارٹر میں پانی کے بہتر انتظام کے لیے جدید فٹنگز اور بارش کے پانی کو زمین میں جذب کرنے کے لیے چھ رین واٹر پرکولیشن ویلز بنائے گئے ہیں، جس سے تازہ پانی کے استعمال میں 39.51 فیصد تک کمی آئی ہے۔ استعمال شدہ پانی کو ٹریٹ کر کے دوبارہ باغبانی اور صفائی کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Adani inaugurates AI centre of excellence in Baramati: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بارامتی میں اے آئی سینٹر آف ایکسی لینس کا کیا افتتاح
گوتم اڈانی اس سے قبل بھی سال 2022 میں بارامتی کا دورہ کر چکے ہیں، جب انہوں نے یہاں سائنس اینڈ انوویشن ایکٹیویٹی سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔ اڈانی اور پوار خاندان کے درمیان تعلقات کو تقریباً دو دہائیوں پرانا بتایا جاتا ہے،
Gautam Adani Praises Workers’ Efforts As Navi Mumbai Airport Becomes Operational: نوی ممبئی ایئرپورٹ پر پہلی کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف، گوتم اڈانی کا اظہارمسرت
نوی ممبئی ایئرپورٹ کو ملک کے اہم ترین انفراسٹرکچر منصوبوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس ایئرپورٹ کی تعمیر سے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن پر دباؤ کم ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو جدید سہولیات فراہم ہوں گی
Gautam Adani welcomes passengers at NMIA: یہ صرف ایک عمارت نہیں، بھارت کی طاقت ہے… این ایم آئی اے سے پروازوں کا آغاز، گوتم اڈانی نے مسافروں کا کیا استقبال
نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 1,160 ہیکٹیئر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ مکمل ہونے کے بعد یہ ہر سال 9 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھے گا۔ فی الحال پہلے مرحلے میں یہاں سے سالانہ 2 کروڑ مسافروں کی آمد و رفت ممکن ہوگی۔ یہ نیا ایئرپورٹ نہ صرف ممبئی میں فضائی سفر کو آسان بنائے گا بلکہ مہاراشٹر کی معیشت اور ترقی کو بھی نئی رفتار دے گا۔
Navi Mumbai International Airport is now open: نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز، پہلی فلائٹ کو واٹر سلیوٹ سے خوش آمدید
تقریباً 19 ہزار 650 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے پہلے مرحلے میں ہوائی اڈے پر ایک رن وے اور ایک ٹرمینل موجود ہے، جو سالانہ دو کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام مراحل کی تکمیل کے بعد یہ ہوائی اڈہ سالانہ نو کروڑ مسافروں اور بڑی مقدار میں کارگو سنبھالنے کے قابل ہو جائے گا۔
Adani Defamation Case: وزیر اعظم مودی–اڈانی پر بنائے گئے ویڈیو کو ڈیلیٹ کرے کانگریس، ہتک عزت کی شکایت پر عدالت کا آیا فیصلہ
گجرات میں عدالت نے کانگریس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی–اڈانی کے ڈیپ فیک ویڈیو کو 48 گھنٹوں میں ہٹا دے۔ ویڈیو کو ہتکِ عزت قرار دیا گیا اور یہ کارروائی اڈانی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔
Adani Group’s Head of Social Activities: ان بچوں کی ہمت ہمیں مزید کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے- ڈاکٹر پریتی اڈانی کا دل چھو لینے والی بات
ڈاکٹر پریتی اڈانی کے مطابق، ایسے بچوں کے ساتھ گزارا گیا وقت نہ صرف اطراف کے لوگوں کے لیے باعث حوصلہ ہوتا ہے بلکہ یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ معاشرے کی اصل ترقی تب ہی ممکن ہے جب کمزور طبقات کو مضبوط بنایا جائے۔





