Bharat Express

Gautam Adani Networth: تیسرے سے 30ویں مقام پر پھسلے گوتم اڈانی، کمپنیوں نے گنوائے 12 لاکھ کروڑ روپئے

Gautam Adani: مختلف حلقوں میں کاروبار کرنے والے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی ایک وقت دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص تھے، لیکن اب وہ پھسل کر 30ویں مقام پر آچکے ہیں۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی۔

Adani Hindenburg Impact: عظیم ہندوستانی بزنس مین گوتم اڈانی محض ایک ماہ پہلے تک دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص تھے۔ حالانکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ ریکارڈ رفتار سے کم ہوئی ہے اور اب وہ دنیا کے سب سے امیر شخص کی فہرست میں 30ویں مقام پر پھسل گئے ہیں۔ اب ان کی نیٹ ورتھ بھی کم ہوکر 40 بلین ڈالر سے نیچے آچکی ہے۔

ایک رپورٹ نے بدل دی تصویر

امریکی شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ کی گزشتہ ماہ آئی ایک متنازعہ رپورٹ اس کی وجہ بنی ہے۔ ہنڈن برگ نے 24 جنوری کو جاری ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ کے اوپر کئی سنگین الزام لگائے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اڈانی گروپ کے شیئروں کی ویلیو کافی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ شیئروں کی قیمت میں ہیر پھیر کرنے سمیت دیگر کئی الزامات بھی عائد کئے گئے تھے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے تقریباً ہر روز اڈانی گروپ کے شیئروں میں بھاری گراوٹ آرہی ہے۔ اس کے سبب گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے۔

کبھی اتنی ہوگئی تھی نیٹ ورتھ

گوتم اڈانی گزشتہ سال ستمبر ماہ میں پہلی بار دنیا کے تین سب سے امیر اشخاص میں سے ایک بنے تھے۔ بلومبرگ بلینئرس انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق، اڈانی کی کل جائیداد 31 اکتوبر کو بازار بند ہونے کے بعد 143 بلین ڈالر پہنچ گئی تھی۔ تب ان سے زیادہ امیر صرف ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک اور امیزون کے جیف بیزوس تھے۔

Also Read