Bharat Express DD Free Dish

Jeet Adani Diva Jaimin Shah Engagement: گوتم اڈانی کے بیٹے نے کی منگنی، بڑے بزنس مین کی بیٹی سے جیت اڈانی کریں گے شادی

ہندوستان کے عظیم صنعت کار گوتم اڈانی کے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی کی منگنی ہوگئی ہے۔ منگنی تقریب بے حد پرائیویٹ تھی اور اس میں دونوں فیملی کے لوگ اور کچھ قریبی دوست ہی شامل ہوئے تھے۔

گوتم اڈانی کے بیٹے جیت اڈانی نے دیوا جیمن شاہ سے منگنی کرلی۔ (Image @gppreet/twitter)

Jeet Adani Diva Jaimin Shah Engagement: جیت اڈانی نے ہیرا تاجر جیمنی شاہ کی بیٹی دیوا جیمن شاہ کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ اب دو بڑے بزنس کے بیٹے اور بیٹی رشتہ ازدواج میں جلد ہی منسلک ہوں گے۔ حالانکہ دونوں کی شادی کی تاریخ کا انکشاف اب تک نہیں ہوا ہے۔ جیت اڈانی کی منگنی 12 مارچ 2023 کو ہوئی ہے۔ جیمنی شاہ سورت کی مشہور کمپنی سی دنیش اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مالک ہیں۔

منگنی تقریب میں جیت اڈانی اور دیوا جیمن شاہ پیسٹل پنک ڈریس میں انتہائی خوبصورت نظرآرہے ہیں۔ جیت اڈانی نے ہلکے پنک رنگ کا کرتا اور دیوا نے پنک رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے۔ گوتم ادانی کے دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کا نام کرن اڈانی اور چھوٹے بیٹے کا نام جیت اڈانی ہے۔

جیت اڈانی کی پیدائش 7 نومبر کو ہوئی تھی۔ انہوں نے امریکہ کے یونیورسٹی آف پینسل وینیا گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ سال 2019 میں ہندوستان واپس آکراڈانی گروپ کی کمان سنبھالنے لگے۔

سال 2022 میں جیت اڈانی کو اڈانی گروپ میں فائنانس میں نائب صدر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ گوتم اڈانی کے بڑے بیٹے کرن اڈانی کی شادی سال 2013 میں کارپوریٹ وکیل سسرل شراف کی بیٹی پریدی سے ہوئی تھی۔ کرن اڈانی، اڈانی پورٹ اینڈ سیز لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read