Bharat Express DD Free Dish

Azam Khan

ایس پی لیڈر اعظم خان کو اپنا سیاسی گرو بتاتے ہوئے روچی ویرا نے کہا کہ انہوں نے سیاست کی خوبیاں اعظم خان سے سیکھی ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم کے ایک ویڈیو پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ الزام ہے کہ بابراعظم نے پاکستانی وکٹ کیپراعظم خان کی باڈی شیمنگ کی۔ بابراعظم پرالزام ہے کہ انہوں نے اعظم خان کو گینڈا کہا۔ حالانکہ ان کے فیس کا دعویٰ الگ ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے جیل سے باہرآنے کے بعد کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر سبھی مقدمے جھوٹے اور فرضی لکھے گئے۔

رام پور ضلع کی ایک عدالت نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان کو ایک شخص کا مکان زبردستی خالی کرانے اور اسے گرانے کے آٹھ سال پرانے معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔

پیر کو ڈاکٹر تنزین فاطمہ کے وکیل نے ایم پی، ایم ایل اے کورٹ میں ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرایا اور ضمانت کی رقم بھی ادا کی۔اس سے قبل منگل کو بھی ان کی جیل سے رہائی کی خبریں آئی تھیں لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ باہر نہیں آ سکیں اور ان کے حامیوں کو مایوس ہو کر گھر جانا پڑا۔

رامپور ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اعظم خان کو قصوروار قرار دیا ہے۔ یہ پورا معاملہ اترپردیش کے ڈونگرپور بستی میں مارپیٹ، ڈکیتی اور مجرمانہ سازش کا ہے۔ اس معاملے میں سزا کا اعلان ابھی باقی ہے۔ اعظم خان پر دفعہ392, 504, 506, 452, 120 بی کے تحت معاملہ درج تھا۔

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے پہلے سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان کوالہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ اعظم خان اینڈ فیملی کے فرضی برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

آئی اے ایس آننجنے کمارسنگھ نے فتح پور کو ٹریفک جام سے نجات دلانے اورسڑک کو چوڑا کرنے کے لئے شہر میں بڑے پیمانے پر استعمال کئے جانے والے بلڈوزر چلوائے تھے۔ 

بی جے پی کے پاس ملک کے لوگوں کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ آئین بچانے کے لیے تمام جماعتیں اکٹھی ہیں۔ اس لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگنی ویر میں صرف گاؤں کے بچے ہی آتے تھے، بی جے پی نہیں چاہتی کہ گاؤں کے خاندانوں کے بچے فوج میں بھرتی ہوں۔

چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی موت کے بعد میں بھی اعظم خان کو لے کر پریشان ہوں۔ ان کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ اعظم خان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ ان کے دلوں میں درد کا سمندر ہے