Bharat Express

Azam Khan acquitted in Hate Speech Case by Rampur MP-MLA Court: اعظم خان کو بڑی راحت، جس معاملے میں رکنیت ہوئی منسوخ، اسی میں اسپیشل ایم پی- ایم ایل اے کورٹ نے بری کردیا

 سماجوادی پارٹی لیڈر اور رام پور کے سابق رکن اسمبلی اعظم خان کو نفرت آمیز تقریر معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر کو بری کردیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو ڈونگر پور معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے لئے بڑی راحت ہے۔ انہیں نفرت آمیز تقریر کے ایک معاملے میں عدالت نے بری کردیا ہے۔ نچلی عدالت کے فیصلے کو عدالت نے خارج کردیا اور اعظم خان کو بری کردیا۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں اعظم خان کو تین سال کی سزا ہوئی تھی۔ اسی کی وجہ سے ان کی رکنیت منسوخ ہوگئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق، اشتعال انگیز خطاب کرنے کے معاملے میں اعظم خان کو ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ سے 27 اکتوبر 2022 کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اعظم خان کی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔ وہیں اعظم خان کے ووٹ دینے کا اختیار بھی ختم ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اعظم خان نے سزا کے خلاف ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں فیصلے کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔ اس پر کئی ماہ بحث ہونے کے بعد اب فیصلہ آیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے اعظم خان کی تین سال کی سزا کو خارج کردیا ہے اور انہیں بری کیا گیا ہے۔