Bharat Express

MP-MLA Court

ہتک عزت کے اس معاملے میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ پنے میں خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں فریقین کوسننے کے بعد عدالت نے راہل گاندھی کوضمانت دے دی۔ کیس کی اگلی سماعت 18 فروری کوہوگی۔

ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے فلم اداکارہ اورسابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ کارروائی عدالت میں پیش نہ ہونے اورسمن کا جواب نہ دینے پرکی ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن سمیت کئی سماجوادی پارٹی کے لیڈران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم ہردوئی جیل میں دوبرتھ سرٹیفکیٹ سمیت کئی معاملوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہیں دوبرتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ نے 7 سال کی سزا مقررکی تھی۔ عدالت کے ذریعہ سزا سنائے جانے کے بعد رام پور جیل سے انہیں ہردوئی جیل میں شفٹ کردیا گیا تھا۔

جونپورکے مافیا ڈان اور سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے نہیں ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے سزا پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری سوامی پرساد موریہ کے ذریعہ ہندو دیوی دیوتاوں کے تعلق سے دیئے گئے کے سبب اب ان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

اس سے پہلے جب سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ پولیس حراست میں عدالت پہنچے تو ان کے حامیوں کی بھیڑ عدالت کے باہر جمع ہوگئی اور نعرے بازی شروع کردی

سابق ایم پی جیا پردا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت نےا سپیشل پولیس انسپکٹر کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔

نچلی عدالت کی طرف سے غیر ضمانتی وارنٹ پر واپسی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد، پیر کو سپریم کورٹ کے وکیل نے جیا پردا کی جانب سے ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے ایک اور معاملے میں قصوروار قرار دے دیا ہے۔ کل سزا کا اعلان ہوگا۔

دراصل، 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد، ایس پی کارکنوں نے مراد آباد کے کٹگھر تھانہ علاقے کے مسلم ڈگری کالج میں ایک پروگرام منعقد کیا تھا۔