Urdu Conclave 2026

Azam Khan: ایس پی لیڈر اعظم خان کی بگڑی طبیعت، دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل

سر گنگارام اسپتال کےڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان۔ (فائل فوٹو)

Azam Khan: ایس پی لیڈر محمد اعظم خان کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے انہیں دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم اور زیر نگرانی ہے۔ ذرائع  کے مطابق اعظم خان کو رات 3 بجے سر گنگا رام اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اعظم  خان کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی گزشتہ شام روز افطار کے بعد طبیعت بگڑ گئی۔

سر گنگارام اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ دراصل یوپی حکومت کے سابق وزیر اور ایس پی لیڈر اعظم خان اس سے پہلے بھی کئی بار بیمار ہو چکے ہیں اور گزشتہ سال ستمبر میں انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے اعظم خان کا علاج کیا تھا۔خان کے دل کی انجیو پلاسٹی سرجری کے بعد دل میں سٹینٹ ڈالا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اعظم خان ٹانگ میں ہرنیا اور گینگرین کے مسئلے سے نبرد آزما ہیں۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔