Bharat Express

Azam Khan

اعظم خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 73ویں سالگرہ پر بڑا بیان دیا۔ پی ایم مودی کی سالگرہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ سب کو سکون سے رہنے دیں گے

محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے ایس پی لیڈر اعظم خان کے گھر پر 60 گھنٹے تک چھاپہ مارا اور اعظم خان کے محمد علی جوہر ٹرسٹ اور جوہر یونیورسٹی سے متعلق مالی معاملات کی چھان بین کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے میڈیا کو کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر محمد اعظم خان کے گھر سے انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری مکمل کرنے کے بعد اب تمام افسران اور سیکورٹی اہلکار وہاں سے چلے گئے ہیں۔ اعظم خان کے گھر پر یہ کارروائی تقریباً 60 گھنٹے تک جاری رہی

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ انکم ٹیکس ٹیم اعظم خان کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے ٹرسٹ اور اکاؤنٹس کے لین دین کی چھان بین کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران اعظم خان کے اہل خانہ گھر میں موجود رہے۔

حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے حکم پر انکم ٹیکس  ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم رام پور میں سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے گھر پر صبح سے ہی چھاپے ماری ۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کی اپیل پر سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اتر پردیش کی حکومت نے مئی میں 2019 کے نفرت انگیز تقریر کیس میں خان کو بری کرنے کے رام پور عدالت کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سال ایم ایل اے کے طور پر نااہل ہوئے تھے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تقریر کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کو تفتیش کار نے کیس ڈائری کا حصہ بنایا لیکن چارج شیٹ میں ریکارڈنگ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اعظم خان کو ہیٹ اسپیچ معاملے میں رامپور کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے قصور وار قرار دیتے ہوئے 2 سال کی سزا اور ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کا ہے۔

خبر ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ میٹنگ کا اہم ایجنڈا تنظیم کی مضبوطی اور لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی سے متعلق تھا۔ میٹنگ کے بعد اکھلیش یادو آم کھانے ملیح آباد روانہ ہو گئے۔ اعظم خان بھی بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ دعوت میں نظر آئے۔

 سماجوادی پارٹی لیڈر اور رام پور کے سابق رکن اسمبلی اعظم خان کو نفرت آمیز تقریر معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے سماجوادی پارٹی کے لیڈر کو بری کردیا ہے۔