برتھ سرٹیفکیٹ معاملے میں اعظم خان کو بڑی راحت ملی ہے۔
Azam Khan News: انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بدھ کی صبح سویرے یوپی اور مدھیہ پردیش میں اعظم خان کے کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی مسلسل جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رام پور، میرٹھ، غازی آباد، سہارنپور، لکھنؤ اور سیتا پور سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ چھاپہ محمد علی جوہر ٹرسٹ سے متعلق بتایا جارہا ہے۔ لکھنؤ کے ریور بینک علاقے میں اعظم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپوں میں کیا ملا ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ لیکن ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس اعظم خان سے متعلق بہت سے ان پٹ تھے۔ جن کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
#WATCH | Uttar Pradesh | Income Tax department is conducting searches at multiple premises linked to Samajwadi Party (SP) leader Azam Khan: Sources
Searches are underway in cities including Rampur, Meerut, Lucknow and Ghaziabad.
Visuals from Rampur. pic.twitter.com/gQGetlT3N1
— ANI (@ANI) September 13, 2023
انکم ٹیکس ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے احاطے سے محمد علی جوہر ٹرسٹ سے متعلق کئی دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے ہیں۔ ان میں کئی اہم لین دین کی تفصیلات ملنے کا امکان ہے۔ آئی ٹی ٹیم صبح تقریباً 7 بجے رام پور میں اعظم خان کے گھر پہنچی۔اعظم خان کے گھر کے باہر محکمہ انکم ٹیکس کی درجن بھر گاڑیوں کا قافلہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اعظم خان کے قریبی لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جاری ہے
اطلاعات کے مطابق حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے حکم پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم رام پور میں سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے گھر پر صبح سے ہی چھاپے ماری ۔ ذرائع کے مطابق سماج وادی لیڈر اعظم خان کے قریبی مانے جانے والے نصیر خان کے گھر پر بھی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپے جاری ہے ۔ نصیر خان چمروہا سے سماج وادی پارٹی ایم ایل اے ہں اور اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ میں اہم پوسٹ (عہدیدار) پر ہیں۔
مرکزی سیکورٹی فورسز نے اعظم کے گھر کو گھیرے میں لے لیا
ٹیکس ٹیم کے ساتھ خواتین پولیس فورس میں موجود ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اعظم خان کے محمد علی جوہر ٹرسٹ کے ذریعہ سال 2006 میں رام پور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی قائم کی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس