Bharat Express

Income Tax

سال 2019-20 میں یونین ٹیریٹری میں صرف 30 خواتین آئی ٹی آر فائلرز تھیں، جو سال 2023-24 میں تقریباً سات گنا بڑھ کر 205 ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف کیس کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے اعداد و شمار کے مطابق مہندر سنگھ دھونی 38 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بن گئے ہیں۔ ان کے بعد بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ہیں جنہوں نے 29.5 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

سکم کی طرف سے رکھی گئی شرط کے تحت حکومت ہند نے سکم کے مقامی باشندوں کو انکم ٹیکس کے دائرہ سے باہر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سکم ریاست کے لوگوں کو انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 10 (AAA26) کے تحت یہ چھوٹ دی گئی تھی۔

ہندوستان میں تقریباً 97فیصد ٹیکس دہندگان نے سال 2021-22 میں 10 لاکھ روپے تک کی ادائیگی کی، جو کہ کل ادا کیے گئے ٹیکس کا 52.4فیصد ہے۔ دوسری طرف، صرف 3فیصدٹیکس دہندگان نے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی۔

وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ میں مڈل کلاس کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ اس کے لئے حکومت نے انکم ٹیکس میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ یہ تبدیلیاں بنیادی طور پرنئے ٹیکس سسٹم میں کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناسک، ناگپور، جلگاؤں کی ٹیم نے یہ کارروائی کی 50 سے 55 افسران نے سورانا جیولرز کےکیمپس کے ساتھ ساتھ ان کے رئیل اسٹیٹ بزنس کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

دہلی فائر بریگیڈ سروس کے حکام نے بتایا کہ منگل کو آئی ٹی او علاقے میں انکم ٹیکس سی آر کی عمارت کے اندر آگ لگ گئی۔ سب سے بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ کے مطابق گھر میں نقدی رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ لیکن اگر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپہ مارا جاتا ہے۔ تو آپ کو اس آمدنی کا ذریعہ بتانا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر رقم آمدنی سے زیادہ ہے تو محکمہ انکم ٹیکس کے افسر کو اس سے متعلق تمام دستاویزات دکھانا ہوگا

 انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبیونل نے کانگریس پارٹی کے سیزاکاؤنٹ سے پابندی ہٹا دی ہے۔ اس سے پہلے پارٹی نے کہا تھا کہ محکمہ نے سبھی اکاؤنٹ فریز کردیئے ہیں۔