آئی ٹی او میں انکم ٹیکس کی سی آر بلڈنگ میں لگی آگ، 21 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود، آگ پر پالیا گیاقابو
منگل کو آئی ٹی او میں انکم ٹیکس کی سی آر بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی 21فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ دہلی فائر سروس کے اہلکاروں نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
آگ کی اطلاع دوپہر 2:24 پر ملی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 21 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا۔
#WATCH | Fire breaks out at CR building located at ITO in Delhi; 21 fire engines present at the spot pic.twitter.com/SDc3EqJnb0
— ANI (@ANI) May 14, 2024
دہلی فائر بریگیڈ سروس کے حکام نے بتایا کہ منگل کو آئی ٹی او علاقے میں انکم ٹیکس سی آر کی عمارت کے اندر آگ لگ گئی۔ سب سے بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق آگ پرانے پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے واقع عمارت میں لگی ہے۔ معلومات دیتے ہوئے فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ہمیں انکم ٹیکس سی آر کی عمارت میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 21گاڑیاں بھیجی گئیں۔ دہلی فائر سروس کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے مزید تحقیقات اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مقامی پولیس کو بھی اس معاملے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس بارے میں بھی کوئی واضح معلومات نہیں ہے کہ آگ کیسے لگی۔
بھارت ایکسپریس