Bharat Express

علاقائی

راوزایوینیوکورٹ نے دہلی ایکسائزپالیسی معاملے میں ای ڈی کے پانچ سمن کے باوجود سی ایم کیجریوال کی عدم پیشی کے خلاف ای ڈی کی طرف سے دائردرخواست پراپنا فیصلہ سنایا ہے۔

راجیہ سبھا میں بدھ کو خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیراعظم مودی نے کانگریس پر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کو توڑنے کی کوشش کی۔

بہار کی سیاست ابھی اپنے عروج پر ہے۔ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے بدھ کے روز اپنا رخ واضح کردیا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہندوغیرمنقسم خاندان کو چھوا نہیں گیا ہے۔ کیوں؟ اگر آپ جانشینی اور وراثت کے لیے یکساں قانون چاہتے ہیں تو ہندوؤں کو اس سے باہرکیوں رکھا گیا ہے؟

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پریانک کھرگے نے کہا کہ  ہمارے مطالبات میں  ٹیکسوں کی منتقلی شامل ہے، ہمیں خشک سالی سے نجات کی رقم نہیں مل رہی۔ مرکز کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کرناٹک ایک اقتصادی پاور ہاؤس ہے۔ ہم یہاں ٹیکسوں کی منتقلی پر ریاست کےلوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر شیوپال سنگھ یادو نے آرایل ڈی لیڈر جینت چودھری سے متعلق نیا دعویٰ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آرایل ڈی اب این ڈی اے میں شامل ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے منگل کے روزنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا نام اورانتخابی نشان اجیت پوارگروپ کوسونپنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اس کے بعد شرد پوار گروپ سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں تھا۔

آئندہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی-جے ڈی یو بہارمیں برابر برابر سیٹوں پرمیدان میں اترسکتی ہیں۔ 6 سیٹوں کو چراغ پاسوان، پشوپتی پارس، اوپیندر کشواہا اور جیتن رام مانجھی میں تقسیم کی جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کو تیسری بار اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے بنایا گیا انڈیا الائنس مسلسل بکھرتا جا رہا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی مدنی نے سوال کیا کہ اگرآئین کی ایک دفعہ کے تحت درج فہرست قبائل کو اس قانون سے الگ رکھا جاسکتا ہے توآئین کی دفعہ 25،26 کے تحت ہمیں مذہبی آزادی کیوں نہیں دی جاسکتی ہے، جن میں شہریوں کے بنیادی حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے