Bharat Express

Congress Leader Danish Ali on BJP: کانگریس لیڈر کنور دانش علی نے بی جے پی پر بولا بڑا حملہ

سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 مسلمانوں کے خلاف ہے، اس کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت مسلمانوں کے اوروقف جائیداد پرقبضہ کرنا چاہتی ہے، اس لئے وہ زبردستی ایسے قانون بنا رہی ہے تاکہ وقف کی املاک پراس کا کنٹرول ہوجائے۔

کانگریس لیڈراور امروہہ کے سابق رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی نے وقف ترمیمی بل سے متعلق حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم تنظیموں کی جانب سے بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈو کی افطارپارٹی کا بائیکاٹ کیا جانا بالکل درست  ہے۔ کیونکہ وہ لوگ مسلمانوں کے ووٹ لیتے ہیں، لیکن ان کے ایشوز پرآنکھیں بند کرلیتے ہیں۔ کنوردانش علی نے کہا کہ اورنگ زیب کے معاملے کو ملک میں غلط طریقے سے اٹھایا جا رہا ہے۔ بے روزگاری، بدعنوانی اورمہنگائی سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کی چیزیں اٹھائی جارہی ہیں۔ حکومت کو عوام کے کاموں پر دھیان چاہئے۔ (سابق رکن پارلیمنٹ کنوردانش علی سے ہوئی بات چیت کی ویڈیو آپ یہاں دیکھیں)

 

سابق رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 مسلمانوں کے خلاف ہے، اس کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت مسلمانوں کے اوروقف جائیداد پرقبضہ کرنا چاہتی ہے، اس لئے وہ زبردستی ایسے قانون بنا رہی ہے تاکہ وقف کی املاک پراس کا کنٹرول ہوجائے۔ سابق رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو مسلمانوں کو پریشان کرنے سے باز آنا چاہئے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read