Bharat Express

Kunwar Danish Ali

دانش علی نے کہا کہ جب سی اے اے اور این آر سی بل پارلیمنٹ میں پاس ہو رہے تھے تو بی ایس پی ممبران پارلیمنٹ نے بی جے پی کی حمایت کی لیکن دانش علی نے ایسا نہیں کیا اور بیڑیاں توڑ دیں۔ میں نے بابا صاحب کے آئین کی حفاظت کے لیے کام کیا ہے۔

امروہہ اتر پردیش کی 17 لوک سبھا سیٹوں میں  شامل ہے جو سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں کانگریس کے کھاتے میں آئی ہیں۔ ایک  خصوصی بات چیت میں دانش علی نے کہا کہ میری توانائی جو بی ایس پی میں استعمال نہیں ہوئی تھی، اب راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس میں استعمال ہوگی۔

امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی آج کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگریس انہیں امروہہ لوک سبھا سیٹ سے امیدواربنائے گی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پارٹی ترجمان پون کھیڑا اوریوپی کے انچارج اویناش پانڈے نے انہیں پارٹی کا پٹکا پہنا کرکانگریس کی رکنیت دلائی۔

ایس بی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو الیکٹورل بانڈز کی معلومات نہ دینے پر اتر پردیش میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ دانش علی نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں کوئی بھی معلومات 26 منٹ میں دی جا سکتی ہے۔

پولیس افسران کے ساتھ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کنور دانش علی نے تصویر بھی شیئرکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 فروری کو امروہہ میں ہی راہل گاندھی کی موجودگی میں وہ کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے یوپی میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان سیٹ شیئرنگ فائنل ہوگئی ہے اور دونوں پارٹیاں الائنس میں ہی الیکشن لڑیں گی۔

پارلیمنٹ میں رام مندر پر بحث پر لوک سبھا کے رکن دانش علی نے کہا کہ ، "اس حکومت کے پاس گزشتہ 10 سالوں میں بے روزگاری، معیشت اور سرحدی سیکورٹی کی صورتحال پر کہنے کو کچھ نہیں ہے۔"

دانش علی نے کہا کہ کیا آپ کو اپنی پارٹی میں خاندانی نظام نظر نہیں آتا؟ انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ منی پور میں ملک کی خواتین کے ساتھ کیا ہوا۔ ان کی تقریر میں منی پور پر ایک لفظ بھی نہیں تھا۔

انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ اتوار کو منی پور سے شروع ہو گئی۔اس یاترا میں اب کانگریس رہنماوں کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لیڈران ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور اس میں سب سے پہلا نام لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کا ہے جو فی الحال آزاد ہیں ،کسی بھی پارٹی میں نہیں ہیں۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے تھوبل سے 'بھارت جوڈو نیائے یاترا' کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ یاترا 67 دنوں میں 6,700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور 110 اضلاع سے گزرے گی۔