Rahmatullah
Bharat Express News Network
Pakistani angle in Sambhal violence : سنبھل میں پاکستانی کارتوس برآمد ہونے کی خبر پر اکھلیش یادو کا طنز،یوپی پولیس کے پاس ہے غیرملکی ہتھیار
ایس پی کے کے بشنوئی نے کہا کہ ہم واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے لوگوں کی پہچان کر ررہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سنبھل سےپہلے کئی بار موقع بموقع مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔کچھ لوگوں کی طرف سے ہتھیار سپلائی بھی کرائی جاتی ہے۔
Rahul-Priyanka Gandhi sent back to Delhi: راہل اور پرینکا گاندھی سنبھل جانے میں ناکام،2 گھنٹے تک پولیس نے غازی پور بارڈر پر روکا،تھک ہار کر کانگریس وفد نے لیا یوٹرن
حالانکہ راہل گاندھی کے ساتھ اس سفر میں ان کی بہن پرینکا گاندھی بھی تھیں ،ساتھ میں کانگریس کے کئی لیڈران اور پارٹی کارکنان کا ہجوم بھی دیکھنے کو ملا۔ لیکن راہل گاندھی کے قافلے کو غازی پور بارڈر سے آگے نہیں جانے دیا گیا اور انہیں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس دہلی لوٹنا پڑا ہے۔
Akhilesh Yadav & Dimple Yadav on Congress delegation: راہل-پرینکا کے سنبھل جانے پر اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو کا بڑا بیان،کہا-حکومت سچائی کو دبانا چاہتی ہے
اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت سنبھل کی حقیقت کو چھپانا چاہتی ہے اسی لئے کسی بھی سیاسی رہنما یا اس کے وفد کو سنبھل نہیں جانے دینا چاہ رہی ہے۔ وہاں پولیس انتظامیہ لوگوں کو سرکاری زبان میں بات کرنے کی ہدایت کررہی ہے۔
Fadnavis to be sworn in as Maharashtra CM: دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے ہوں گے نئے وزیراعلیٰ،قانون ساز پارٹی کے لیڈر کئے گئے منتخب
کل آزاد میدان میں فڑنویس کی حلف برداری ہوگی ،البتہ اس حلف برداری تقریب میں صرف تین لوگوں کو حلف دلایا جائے گا، ایک فڑنویس وزیراعلیٰ کیلئے ہوں گے جبکہ دوسرے ایکناتھ شندے اور تیسرے شرد پوار ہوں گے ،ان دونوں کو نائب وزیراعلیٰ کیلئے حلف دلایا جائے گا۔
Rahul and Priyanka Gandhi stopped at the Ghazipur border: سنبھل جانے کیلئے راہل گاندھی بضد، پولیس سے کہا مجھے آپ اپنی گاڑی میں اکیلے ہی لے چلو
فی الحال غازی پور بارڈر پر راہل گاندھی کا قافلہ موجود ہے اور پولیس انہیں آگے نہیں جانے دے رہی ہے۔بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور کانگریس کی طرف سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کم سے کم پانچ افراد کے ایک وفد کو سنبھل جانے کی اجازت مل جائے۔
Shahi Idgah Masjid Case: کیا متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کا بھی ہوگاسروے؟ الہ آباد ہائی کورٹ میں اہم سماعت آج
متھرا تنازعہ سے متعلق 18 عرضیوں کی الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ درخواستوں میں متنازعہ جگہ کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں آج فیصلہ ہونا ہے۔
بنگلہ دیش میں ہندووں کا وجود خطرے سے دوچار،آبادی گھٹ کر8.5فیصد ہوگئی،ڈاکٹر راجیشور سنگھ کا اظہار تشویش
جہاں 1947 میں ہندو آبادی 30 فیصد تھی وہ اب گھٹ کر صرف 8.5 فیصد رہ گئی ہے۔ 1971 کی نسل کشی میں 30 لاکھ ہندو مارے گئے یا بے گھر ہو گئے۔ یہ آبادیاتی عدم توازن کے سنگین اثرات کا واضح ثبوت ہے!
Delhi Jama Masjid Survey: دہلی کی تاریخی شاہی جامع مسجد کے سروے کا مطالبہ تیز،محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل کو لکھا خط
وشنو گپتا نے اس سے قبل اجمیر کی خواجہ معین الدین چشتی درگاہ میں بھگوان شیو کا مندر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے اجمیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جسے حال ہی میں قبول کر لیا گیا تھا۔ انہوں نے 27 نومبر کو بتایا کہ ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے درگاہ کمیٹی، اقلیتی امور کی وزارت اور محکمہ آثار قدیمہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔
Taj Mahal in Agra received a bomb threat: تاج محل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی،سیکورٹی کردی گئی مزید سخت،تحقیقات جاری
اے سی پی تاج سیکورٹی سید اریب احمد نے کہا کہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو دھمکی بھرا ای میل بھیجا گیا ہے جس کے بعد سیکورٹی میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس پورے معاملے میں تاج گنج پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور آگے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
In the Lok Sabha, EAM Dr S Jaishankar : چین کی وجہ سے ایل اے سی پر حالات ہوئے تھے خراب،38ہزار مربع کلو میٹر ہندوستانی زمین پر چین کا ہے قبضہ:وزیرخارجہ ایس جئے شنکر
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ سرحدی تنازعہ پر بحث جاری ہے۔ امن کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ سرحد پر امن سے ہی تعلقات اچھے ہوں گے۔ کمانڈر سطح کے مذاکرات ہوئے۔ سرحدی تنازع کے حل کے لیے پرعزم ہیں۔ میں نے چینی وزیر خارجہ سے بات کی۔