Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


پہلی بار یہ معاملہ 2022 میں سامنے آیا تھا۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ریاستی کنوینر مکیش پٹیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ جامع مسجد کی جگہ پہلے نیل کنٹھ مہادیو مندر تھا۔ پھر اس کے بعد یہاں عبادت کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

روس اور ایران نے باہم اتفاق کیا ہے کہ دونوں ملک 'شام کے صدر بشار الاسد کی غیر مشروط مدد جاری رکھیں گے۔' یہ اتفاق روس اور ایران کے صدور کے باہمی رابطے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شام میں پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ حکمت عملی اور اعلان پر اتفاق کیا۔

رپورٹ میں  جانکاری دی گئی ہے کہ جی او ایم نے یہ فیصلہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں لیا ہے۔ واضح رہے  کہ جی ایس ٹی کی یہ 35 فیصد شرح موجودہ چار سلیب 5، 12، 18 اور 28فیصد کے علاوہ ہوگی۔

بنگلہ دیش کے معاملے پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہیے، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئے، اگر وہ ہمارے سنتوں کا احترام نہیں کر سکتی تو وہ مضبوط حکومت ہونے کا دعویٰ کیسے کر سکتی ہے۔

اس معاہدے کے تحت دفاعی سازوسامان امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اور مشن سسٹمز فراہم کریں گے۔ امریکی حکومت کے 20 ملازمین اور کنٹریکٹ کمپنیوں کے 25 نمائندے ان ہتھیاروں کی فروخت اور تکنیکی مدد کے لیے بھارت آئیں گے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں مسلمانوں اور غیر مسلموں میں کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔ جس طرح ان کے دروازے مسلمانوں کے لیے کھلے تھے اسی طرح وہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی کھلے تھے اور بلا تفریق دلوں کو گرماتے اور ذہنوں کو اپنی محبت سے تازہ کرتے رہے ہیں۔

گنی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شہری انتظامیہ کے ایک سیئر افسر نے بتایا کہ ’مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد کم عمر افراد کی ہے، جو ہنگامے شروع ہونے کے بعد پولیس کی شیلنگ کے دوران وہاں پھنس گئے تھے۔

کھبیر بادل پر الزام ہے کہ وہ حکومت میں رہتے ہوئے رام رہیم کے ساتھ نرم رویہ رکھتے تھے۔ انہوں نے ملبوسات کے تنازع میں شکایت واپس لینے کا کام بھی کیا تھا۔ اس پر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہوں  نے مبینہ طور پر رام رہیم کو معاف کر دیاتھا۔

س سے پہلے پی ایم مودی نے فلم 'دی سابرمتی رپورٹ' کی تعریف کی تھی، جو 2002 میں گودھرا ٹرین سانحہ کے آس پاس کے واقعات کا جائزہ پیش کرتی  ہے۔دھیرج سرنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سابرمتی ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے پر مبنی ہے۔

عدالت نے اپنی جانب سے تعینات کورٹ کمشنروں کی رپورٹس کو دیکھنے کے بعد ان کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔ کچھ کمشنروں نے بتایا تھا کہ دہلی کے کئی داخلی مقامات پر لائٹ نہیں ہے۔ بعض مقامات پر مقامی طاقتور لوگوں کے ٹرک بغیر کسی رکاوٹ کے دہلی میں داخل ہو رہے ہیں۔