Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ٹرمپ نے دنیا بھر کے تاجروں کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے مینوفیکچرنگ آپریشنز کو امریکہ لے آئیں ورنہ ٹیرف میں اضافے کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ دنیا کے ہر کاروبار کے لیے میرا پیغام بہت سادہ ہے۔ آئیں اور امریکہ میں اپنی مصنوعات بنائیں۔

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں بی جے پی اور کانگریس نے اس سیٹ سے اپنے امیدوار بدلے ہیں۔ کانگریس نے جتیندر کوچر اور بی جے پی نے ستیش اپادھیائے کو نامزد کیا ہے۔

اپنی حکومت کے ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کرتے ہوئے، کجریوال نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دو سال سے بھی کم عرصے میں 48,000 سرکاری نوکریاں فراہم کیں اور نوجوانوں کے لیے تین لاکھ سے زیادہ نجی شعبے کی ملازمتیں فراہم کیں۔

واقعے کے پیچھے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ طالب علم نے خودکشی جیسا سنگین قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ولی عہد نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی متوقع اصلاحات ’بے مثال معاشی خوشحالی‘ پیدا کر سکتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ اس کی سرمایہ کاری ان شرائط سے فائدہ اٹھائے۔

رام گوپال ورما سے متعلق یہ چیک باؤنس کا معاملہ سال 2018 کا ہے جب شری نام کی ایک کمپنی نے رام گوپال ورما کی فرم کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔ ڈائریکٹر کو 2022 میں ذاتی بانڈ اور 5000 روپے کی سیکیورٹی رقم جمع کرانے کے بعد ضمانت ملی تھی۔

کمپنی کے سی ای او کندرپ پٹیل نے کہاکہ ہماری توجہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے پر ہے۔ ہمارے پاس ایک مضبوط آرڈر بک ہے اور ہم آنے والے وقت میں اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے پہلا مقدمہ دائر کیا، ایک اور مقدمہ بوسٹن میں آدھی رات کے وقت ایک حاملہ ماں اور تارکین وطن کی تنظیموں کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔

اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر ابو نابوت کا کہنا ہے کہ ’یہ کیس انصاف کے لیے طویل جدوجہد کا نقطۂ عروج ہے اور مجھے اور میرے خاندان کو شروع سے ہی انصاف کی امید تھی۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نیتن یاہو بھی آرمی چیف کے ساتھ ہی استعفا دے کر گھر جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت اگیا ہے کہ نیتن یاہو کی پوری حکومت حماس کے سلسلے میں اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔