آندھرا پردیش کے ایک کالج میں زیر تعلیم سال اول کے طالب علم نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ دل دہلا دینے والا واقعہ کالج کے سیکیورٹی کیمروں میں قید ہوگیا۔ نارائن کالج کے اس طالب علم نے صبح تقریباً 10:15 بجے کلاس کے بیچ میں نکل کر یہ قدم اٹھایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کلاس روم سے نکلنے کے بعد طالب علم عمارت کے کنارے پر گیا اور چھلانگ لگا دی۔
واقعہ کے وقت کلاس میں پڑھائی جاری تھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم بغیر کسی بات چیت کے کلاس سے نکل آیا۔ اس کے بعد وہ سیدھےبلڈنگ کے کنارے پر گیا اور تیسری منزل سے نیچے کود گیا۔ جیسے ہی طالب علم نے یہ قدم اٹھایا، اس کے ہم جماعت باہر بھاگے اور صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کی۔
⚠️Trigger Warning: Disturbing Visuals.
A shocking incident occurred at #NarayanaCollege in #Anantapur, #AndhraPradesh, when a first-year intermediate student, #Charan, died by suicide by jumping from the third floor on Thursday. This was captured on CCTV cameras, which shows the… pic.twitter.com/S7xNFJcI7t
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) January 23, 2025
واقعے کے پیچھے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ طالب علم نے خودکشی جیسا سنگین قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔ مزید برآں طالب علم کے اہل خانہ اور دوستوں سے بات کرکے ذہنی حالت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔