Rahmatullah
Bharat Express News Network
Supreme Court unveils new ‘Lady Justice’ statue : اب انصاف اندھا نہیں ہوگا،انصاف کی دیوی کے آنکھوں سے پٹی ہٹا دی گئی،تلوار کے بجائے آئین تھمادی گئی
چیف جسٹس آف انڈیا کا ماننا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان برطانوی دور کی وراثت سے آگے بڑھے۔ ان کا ماننا ہے کہ قانون اندھا نہیں ہے اور وہ سب کو یکساں طور پر دیکھتا ہے۔ یہ سی جے آئی ہی تھے جنہوں نے انصاف کی دیوی کے مجسمے کو تبدیل کرنے کی بات کی تھی۔
SC to deliver ruling on Citizenship Act’s Section 6A today: شہریت قانون کی دفعہ6اےکے خلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کافیصلہ آج ، پانچ ججوں پر مشتمل بنچ کا ہوگا فیصلہ
قانون کی اس شق میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو بنگلہ دیش سمیت مذکورہ علاقوں سے یکم جنوری 1966 یا اس کے بعد اور 25 مارچ 1971 سے پہلے آسام آئے ہیں اور یہاں مقیم ہیں، وہ 1985 کے شہریت ترمیمی قانون کے تحت شہریت کے اہل ہوں گے۔
Canadian Prime Minister Justin Trudeau: جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے خلاف جھوٹ بولنے کا کیا اعتراف ،کہا-نجرقتل کیس میں کینیڈا کے پاس بھارت کے خلاف نہیں تھا پختہ ثبوت
کینیڈین وزیر اعظم نے کہا، "میں نے جی 20کے آخر میں پی ایم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا اور بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ بھارتی حکومت کے خلاف بولتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔
Sanjiv Khanna next CJI of Supreme court: ملک کے نئے چیف جسٹس ہوں گے سنجیو کھنہ،لیکن صرف 6 ماہ کیلئے بنیں گے چیف جسٹس آف انڈیا
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ 64 سالہ جسٹس سنجیو کھنہ کی بطور سی جی آئی مدت کار صرف 6 ماہ ہوگی۔اور جسٹس کھنہ 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے 65 فیصلے دے چکے ہیں۔ اپنے دور میں وہ 275 بنچوں کا حصہ رہے ہیں۔
Nayab Singh Saini Oath Ceremony : ہریانہ میں نائب سنگھ سینی کی دوسری بار تاج پوشی آج، پی ایم مودی،امت شاہ اور راجناتھ سنگھ کریں گے شرکت
ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں، بی جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر ریاست میں تاریخی تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہریانہ میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سینی دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔
Haryana BJP MLA meeting: نائب سنگھ سینی دوسری بار بنیں گے ہریانہ کے وزیراعلیٰ،کل ہوگی حلف برداری کی تقریب
سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر اور انیل وج نے نائب سینی کے نام کی تجویز رکھی اور تمام ایم ایل ایز ان کے نام کو متفقہ طور پر منظور کرتے نظر آئے۔اس کے بعد نائب سنگھ سینی لیجسلیچر پارٹی کے رہنما منتخب ہوگئے۔ اس دوران یہ بھی طے ہوگیا کہ کل یعنی 17 اکتوبر کو نائب سنگھ سینی کی حلف برداری ہوگی۔
EAM Dr S Jaishankar addresses SCO :پاکستان اور چین کو ایک ساتھ وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے دکھایا آئینہ،کہا-اگررشتے خراب ہیں تو اپنا گریبان جھانکیں
اپنے خطاب میں ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ تعاون باہمی احترام اور خود مختار مساوات پر مبنی ہونا چاہیے،اس دوران انہوں نے 3 برائیوں - دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف اپنی بات رکھتے ہوئے پاکستان کو آئینہ دکھا یا اور کہا کہ اس کے خلاف ہر کسی کو مضبوطی کے ساتھ اوربغیر کسی سمجھوتہ کےمقابلہ کرنا چاہیے۔
Omar Abdullah takes oath as the Chief Minister of Jammu and Kashmir : جموں کشمیر کے نئے وزیراعلیٰ بنے عمر عبداللہ، ایل جی منوج سنہا نے دلایا حلف،اپوزیشن کے سرکردہ لیڈران رہے موجود
اہم بات یہ ہے کہ کانگریس جو عمر عبداللہ کی حکومت میں اتحادی ہے اس نے کابینہ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے چونکہ کانگریس دو وزارت مانگ رہی تھی جبکہ این سی صرف ایک وزارت پر راضی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے حکومت کا حصہ بننے کے بجائے باہر سے حمایت کرنے کا فیصلہ کیا۔
PM Shehbaz Sharif welcomes EAM S Jaishankar اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کا آغاز، ایس جئے شنکر کی شہباز شریف سے دوبار ہوچکی ہے ملاقات، لیکن نہیں ہوئی کوئی خاص بات
ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تنظیم کے رکن ممالک باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔
Setback for Maharashtra Congress: مہاراشٹر میں کانگریس کو صبح سویرے لگا بڑا جھٹکا،جنرل سکریٹری جاوید شراف نے این سی پی کا تھاما دامن
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی لیڈروں کی پارٹیاں بدلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ انتخابی اعلان کے اگلے ہی دن یعنی بدھ 16 اکتوبر کو کانگریس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے جنرل سکریٹری جاوید شراف نے اجیت پوار کی پارٹی سے ہاتھ ملالیا۔