Bharat Express DD Free Dish

Letter from PM to Diya Gosai:سوگمیا بھارت ابھیان کے نو سال مکمل،جب پی ایم مودی نے گجرات کی معذور بچی کو لکھا تھا خط۔۔۔۔

سوگمیا بھارت ابھیان ہندوستان کی معذور برادری کی خدمت کا ایک پروگرام ہے۔ یہ فلیگ شپ پروگرام معذوری کے لیے موزوں عمارتوں اور انسانی وسائل کی پالیسیوں کے ڈیزائن کی پیمائش کے لیے ایک اشاریہ کے ساتھ آتا ہے۔

آج سوگمیا بھارت ابھیان کے نو سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی آرکائیو نے معذور دیویا گوسائی اور پی ایم مودی کو ان کی تجویز کی دل چھو لونے والی کہانی کو شیئر کیا گیا ہے۔ مودی آرکائیو بنیادی طور پر پی ایم مودی کے بارے میں کبھی تصویر ،کبھی اخباروں کے تراشے اور کبھی کسی اور تاریخی چیزوں کو پیش کرکے جانکاری دیتا رہا ہے۔

 ایکس پر اپنے تازہ ویڈیو میں 20 سالہ دیویا گوسائی کی آنکھیں تب چوڑی ہوگئی جب انہوں نے  لفافے پرایک نشانی دیکھی۔ جو دراصل پی  ایم او سے ایک خط تھا ۔ جیسے ہی اس نے خط کو پڑھا وہ کافی جذباتی ہوگئی۔وزیراعظم کے خط کاآغاز ہوا کہ وڈودرا روڈ شو کے دوران آپ سے خوبصورت تصویر تحفے کے طور حاصل کرنا ایک خوشگوار لمحہ تھا، ویڈیو میں دیویا 28 اکتوبر کی جھلکیاں دکھاتی ہے۔اس ویڈیو میں پی ایم مودی اور اسپین کے پی ایم کو وہ تصویر پیش کرتی نظرآرہی ہیں ۔

پی ایم مودی نے دیویا کے لیے لکھاتھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دیویا نے خوشی اور جذبات کے ساتھ کہاکہ میں اپنے ملک کے سفر کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر بہت فخر محسوس کرتی ہوں۔سوگمیا بھارت ابھیان ہندوستان کی معذور برادری کی خدمت کا ایک پروگرام ہے۔ یہ فلیگ شپ پروگرام معذوری کے لیے موزوں عمارتوں اور انسانی وسائل کی پالیسیوں کے ڈیزائن کی پیمائش کے لیے ایک اشاریہ کے ساتھ آتا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم مودی نے 3 دسمبر 2015 کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر شروع کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read