Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


جے ڈی یو سے راجیہ سبھا جانے سے متعلق نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کی پرچہ نامزدگی سے متعلق کاغذات ابھی تک تیار نہیں ہیں۔ اس لئے ذرائع کے مطابق، نتیش کمار راجیہ سبھا جاسکتے ہیں اور نشانت کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔

 بی جے پی نے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے لئے 4 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی سینٹرل الیکشن کمیٹی کے ذریعہ جاری فہرست میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے لیڈراور مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے کا نام بھی شامل ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایران پرامریکی-اسرائیل حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ حملوں سے عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس لئے اس پرفوری روک لگائی جائے۔

میٹرو انتظامیہ کے مطابق، یہ فیصلہ تہوار کے دوران اضافی احتیاط کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔ ہولی کے دن عوامی مقامات پربھیڑ اوررنگوں کی وجہ سے افراتفری کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ایران، امریکہ اوراسرائیل کے درمیان بڑھتی فوجی کارروائی کے سبب پورے مڈل ایسٹ میں حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ مسلسل ہو رہے حملوں اور جوابی کارروائی سے علاقے میں بڑے جدوجہد کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس درمیان سعودی عرب کی راجدھانی ریاض واقع امریکی سفارت خانہ پر ایران کے ذریعہ ڈرون سے حملہ کئے جانے کی خبرسامنے آئی ہے۔

 اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا برین واش کرکے امریکہ کو جنگ میں پہنچا دیا۔ خفیہ رپورٹس کے خلاف ٹرمپ نے اسرائیل کے دباو میں ایران پر حملہ کرکے بڑا سیاسی تنازعہ مول لے لیا ہے۔

 ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کی عمرتقریباً 56 سال ہے۔ وہ لمبے وقت سے سیاسی پردے کے پیچھے سرگرم تھے۔ وہ ایک متوسط مذہبی لیڈر ہیں، لیکن ان کی اصلی طاقت پاسداران انقلاب اور بسیج فورسزسے گہرے رشتے ہیں۔

بی جے پی نے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے اپنے 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ بی جے پی نے پارٹی کے قومی صدر نتن نبین کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ بی جے پی نے بہار سے نتن نوین اور شیویش رام کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے معاملے میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں وزیراعظم مودی کی خاموشی پربھی سوال اٹھائے ہیں۔ راہل گاندھی نے اس معاملے پر پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔

امریکہ-اسرائیل کے مسلسل حملوں کے درمیان ایران میں ایک اورمصیبت آگئی ہے۔ آج ایران میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ایران پرامریکہ اوراسرائیل کے ساتھ قدرت کا بھی قہر دیکھنے کو ملا ہے۔