Bharat Express

Arvind Kejriwal Bail Petition Hearing: اروند کیجریوال عادتاً مجرم نہیں… اروند کیجریوال کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا اہم تبصرہ

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے متعلق آج سپریم کورٹ نے اہم تبصرہ کیا ہے۔ آج ان کی ضمانت عرضی پر سماعت چل رہی ہے اورانہوں نے لوک سبھا الیکشن کی تشہیر کے لئے عبوری ضمانت مانگی ہوئی ہے۔

شراب پالیسی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا 'کجریوال کو کرنا ہوگاسرینڈر '

Arvind Kejriwal Bail Petition Hearing: سپریم کورٹ میں آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت عرضی پر سماعت چل رہی ہے۔ اروندکیجریوال نےانتخابی تشہیرکےلئےعبوری ضمانت مانگی ہے۔ آج ہوئی سماعت میں ای ڈی کی طرف سے ایڈیشنل سلسٹرجنرل راجو نے دلیلیں دیں۔ وہیں کیجریوال کی طرف سے ان کے وکیل ابھیشیک منوسنگھوی پیش ہوئے۔ دونوں فریق کی دلیلیں سننےکے بعد سپریم کورٹ نے اہم تبصرہ کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنی بات رکھتے ہوئے لوک سبھا الیکشن 2024 اورانتخابی تشہیر کا خصوصی ذکرکیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخر سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال سے متعلق کیا تبصرہ کیا؟

سپریم کورٹ نے کہی یہ بڑی باتیں

اروند کیجریوال عادتاً مجرم نہیں ہیں۔ اروند کیجریوال عوام کے ذریعہ منتخب کئے گئے وزیراعلیٰ ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 6 ماہ میں ہونے والی کوئی فصل نہیں ہے۔ 5 سال میں ایک بارلوک سبھا الیکشن ہوتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیجریوال کے انتخابی تشہیرکرنے پرکوئی پریشانی نہیں ہے۔ یہ معاملے دوسرے معاملات سے الگ ہیں۔ یہاں حالات معمول پرنہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیجریوال وزیراعلیٰ ہیں اور الیکشن کا موسم چل رہا ہے۔ کیجریوال کے خلاف کوئی اورمعاملہ بھی درج نہیں ہے۔

سپریم کورٹ سے غلط پیغام نہیں جانا چاہئے: ای ڈی

سالسٹر جنرل نے اروند کیجریوال کوعبوری ضمانت دینے کی عرضی پرسماعت کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کواروند کیجریوال کو ضمانت دینے پرغورنہیں کرنا چاہئے۔ انتخابی تشہیرکے لئے عبوری ضمانت دینا، صحیح نہیں ہوگا۔ اس سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گا۔ سپریم کورٹ سےغلط پیغام نہیں جانا چاہئے۔

مائی لارڈ، اگرعام آدمی پارٹی گرفتاری کوچیلنج دینے جیسی عرضیوں پر منی ٹرائل کریں گے توپھرجانچ آگے کیسے بڑھے گی؟ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال واحد ایسے وزیراعلیٰ ہیں، جن کے پاس کوئی پورٹ فولیو (محکمہ) نہیں ہے۔ وہ کسی فائل پردستخط نہیں کرتے۔ یہاں تک کہ وزیراعظم بھی فائلوں پردستخط کرتے ہیں اوراس میں وزارت بھی شامل ہیں۔ اروند کیجریوال نے ای ڈی کے سمن پر پیش نہ ہو کرای ڈی کے 6 ماہ برباد کئے۔

Also Read