Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


فینس کو حیران کرتے ہوئے اریجیت سنگھ نے لکھا، "سب کونیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک سامع کے طور پر سالوں میں اتنا پیار دیا۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اب سے میں پلے بیک سنگر کے طورپر کوئی نئی اسائنمنٹ نہیں لوں گا۔ میں یہیں رک رہا ہوں۔"

بنگلہ دیش کی عبوری یونس حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں شیخ حسینہ کے خلاف جولائی میں ہونے والی بغاوت کے مظاہرین کے خلاف دائر تمام دیوانی اور فوجداری مقدمات کو واپس لینے کا آرڈیننس جاری کیا ہے۔ یہ اقدام آئندہ الیکشن سے قبل سیاسی طورپر اہم ہے۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھروراورپارٹی ہائی کمان کے درمیان فاصلہ بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ششی تھرور اہم میٹنگوں سے مسلسل غیر حاضر رہے ہیں۔ اس بار انہوں نے بجٹ سیشن بھی چھوڑ دیا۔ ان کی بے حسی نے سیاسی حلقوں میں متعدد قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے جوکہ کانگریس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

بریلی کے ایس ڈی ایم الانکراگنی ہوتری نے شنکرآچاریہ کے ساتھ ناروا سلوک اوریوجی سی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔ آئئے جانتے ہیں استعفیٰ کے بعد معطلی کے بارے میں قواعد کیا کہتے ہیں۔ کیا ایسا کیا جا سکتا ہے؟

بدھ کے روز یعنی کل سے پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے منگل کے روز آل پارٹی میٹنگ ہوئی، جس میں دونوں ایوانوں کے قانون سازی کے کام اورمختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ہم نے سب کے مشوروں کو نوٹ کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کولکاتا میں بی جے پی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے ای ڈی تنازعہ میں ممتا بنرجی کی حمایت کی اوربی جے پی پرپین ڈرائیومعاملے میں سوال اٹھایا۔ اکھلیش یادونے بنگال اوریوپی میں ووٹرلسٹ سے کروڑوں نام ہٹانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے خطرہ بتایا اور الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پرسوال اٹھایا۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے بڑا الٹ پھیرہوسکتا ہے۔ اگرپاکستان ٹورنا منٹ سے ہٹ جاتا ہے تو آئی سی سی بنگلہ دیش کو دوبارہ موقع دینے کی تیاری میں ہے۔ پاکستان کے فیصلے سے ورلڈ کپ کے پورے شیڈول کومتاثرکرسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس کے احاطے میں 77 واں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رچنا نے پرچم کشائی کی اور گروپ منیجنگ ایڈیٹر رادھے شیام رائے نے سی ایم ڈی اپیندر رائے کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

جے پورمیں یوم جمہوریہ کے موقع پرمدرسہ کے بچوں نے حب الوطنی پرمبنی ریلی نکالی۔ حجاب پوش طالبات کوترنگا اٹھائے ہوئے اور’’ہندوستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ریلی نے ملک میں اتحاد کا پیغام دیا۔

اے آئی یوڈی ایف سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان محفوظ ہیں اور ہندووں کی حمایت ہے۔ سال 2024 کی ہارکے بعد اے آئی یوڈی ایف اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ کیونکہ اسمبلی الیکشن سے پہلے کانگریس نے اس سے دوری بنالی ہے، جس سے آسام میں مسلم ووٹوں کی تقسیم کا خطرہ ہے۔