Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کے علیحدگی پسند لیڈرشبیراحمد شاہ کوٹیررفنڈنگ معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ 6 سال سے جیل میں بند امت شاہ کو یہ راحت لمبی قید اور ٹرائل میں تاخیر کی بنیاد پر ملی ہے۔ حالانکہ ضمانت کچھ بڑی شرائط کے ساتھ دی گئی ہے۔

ایران کے مسلسل حملوں نے آبنائے ہرمزکو بند کردیا ہے، جس سے تیل کی عالمی تجارت کوخطرہ لاحق ہے۔ حال ہی میں عراق کی بندرگاہ بصرہ کے قریب دوامریکی آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔

جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پرفائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا۔ اس حملے میں فاروق عبداللہ بال بال بچ گئے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے مرکزی حکومت پرامریکہ کے آگے جھکنے کا خطرناک الزام لگایا۔ انہوں نے غزہ-اسرائیل جنگ کے درمیان وزیراعظم کے اسرائیل دورے کی تنقید کرتے ہوئے اسے سیکورٹی سے کھلواڑ بتایا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈرکی تعریف کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسی پرسوال اٹھائے اور اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پراپنی بات رکھی۔

اترپردیش کے باغپت ضلع میں حیران کردینے والا حادثہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے سرعام شخص پر بیلٹ سے حملہ کردیا۔ حادثہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

 امریکہ-اسرائیل اور ایران کی جنگ میں دبئی بھی جل رہا ہے۔ کچھ دیر پہلے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس ڈرون سے حملہ ہوا ہے۔ اس میں 4 لوگ زخمی ہوگئے، جس میں ایک ہندوستانی بھی شامل ہے۔

بہارمیں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں پرمقابلہ ہے۔ 6 امیدوار میدان میں ہیں، پانچ این ڈی اے اورایک آرجے ڈی سے۔ این ڈی اے کے 4 امیدواروں کی جیت یقینی ہے۔ پانچویں سیٹ سے متعلق معاملہ پھنسا ہوا ہے۔ آر جے ڈی نے بھی اپنی پوری طاقت لگا دی ہے، اپنی امیدوں کواے آئی ایم آئی ایم پرلگا دیا ہے، جس کے اسمبلی میں پانچ اراکین اسمبلی ہیں۔

جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری حارث الحق نے امریکہ-اسرائیل اورایران کے درمیان ہوئی جنگ میں سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکیا اورایرانی عوام کو صبروعظم کی تلقین کی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدراخترالایمان کا کہنا ہے کہ دہلی سے آنے کے بعد تیجسوی یادو نے بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں بات کریں گے۔ اس طرح سے تیجسوی یادو کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

 لوک سبھا میں منگل کے روز اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے دوران اپوزیشن نے جم کرہنگامہ کیا۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے اسپیکر پر کئی الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اوم برلا غیرجانبدار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لانی پڑی ہے۔