بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا میں ہیڈ کوچ کے عہدے پر بھرتی کا اعلان کیا، جانئے کوچ کو کتنی ملتی ہے تنخواہ؟
ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کی تلاش شروع ہونے والی ہے۔ بی سی سی آئی اس سے متعلق جلد ہی اشتہارنکالنے والی ہے، جس کا انکشاف ممبئی میں جے شاہ نے کیا۔ فی الحال، ٹیم انڈیا کے کوچ راہل دراوڑ ہیں، لیکن جون میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ کے بعد راہل دراوڑ کا معاہدہ ختم ہو رہا ہے، جس کے بعد ہندوستانی ٹیم کو نئے کوچ کی ضرورت پڑے گی۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ نئے کوچ سے متعلق جلد ہی اشتہارجاری کرے گا۔
جے شاہ نے راہل دراوڑ سے متعلق کہا کہ ان کی مدت جون میں ختم ہو رہی ہے، لیکن اگروہ آگے بھی ہندوستانی ٹیم کے کوچ بنے رہنا چاہتے ہیں تو وہ بھی پھرسے درخواست دے سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی سکریٹری نے مزید کہا کہ کوچنگ اسٹاف کے دوسرے اراکین جیسے بلے بازی کو، گیند بازی کوچ، فیلڈنگ کوچ پر فیصلہ چیف کوچ کے منتخب ہونے کے بعد ان کے مشورے پر ہوگا۔ جے شاہ نے ان باتوں کے دوران غیرملکی کوچ کے امکانات سے بھی انکارنہیں کیا۔
ٹیم انڈیا کو ملے گا نیا چیف کوچ
جے شاہ نے کہا کہ فی الحال میں یہ نہی کہہ سکتا کہ نیا کوچ ہندوستانی ہوگا یا کوئی غیرملکی۔ اس پرفیصلہ کرکٹ مشاورتی کمیٹی کرے گی۔ حالانکہ انہوں نے انگلینڈ اور پاکستان کی طرح ہرفارمیٹ کے لئے الگ کوچ جیسے کسے امکان کی طرف اشارہ نہیں کیا۔ اس کے پیچھے کی وجہ ٹیم میں کئی آل فارمیٹ کھلاڑیوں کا ہونا رہا۔ جے شاہ کے مطابق، ہرفارمیٹ کے لئے الگ کوچ کے ہونے سے ان کھلاڑیوں کو تال میل بٹھانے میں مشکل ہوسکتی ہے۔
کم ازکم تین سال ہوگی مدت
بی سی سی آئی سکریٹری نے یہ واضح کردیا کہ ٹیم انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ کا سلیکشن لانگ ٹرم کے لئے کیا جائے گا۔ اس کی ابتدائی مدت کم ازکم تین سال کی ہوگی۔ راہل دراوڑکی پہلی مدت 2 سالوں کے لئے تھی۔ سال 2021 میں انہوں نے ٹیم انڈیا کوکوچ کی کمان روی شاستری کی جگہ سنبھالی تھی۔ راہل دراوڑکا پہلا دور ونڈے ورلڈکپ 2023 تک تھا۔ لیکن، اس کے بعد ان کی میعاد دوبارہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 تک بڑھا دی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔