Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
IND vs PAK T20 World Cup 2026: پاکستان نے لیا یوٹرن، ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے راضی، آئی سی سی میٹنگ کے بعد لیا فیصلہ
پاکستان ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کے ساتھ کھیلنے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ طے شیڈول کے مطابق، یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جانا ہے۔ میٹنگ میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے آئی سی سی کے سامنے کئی مطالبات رکھے تھے، جن میں سے کچھ مطالبات کوتسلیم بھی کرلیا گیا ہے۔
National Seminar organized by Delhi Urdu Academy: اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام سہ روزہ قومی سمینار کا افتتاح، پروفیسرعبدالحق نے مختلف تحریکات کو ادب کے لئے نقصاندہ قرار دیا
افتتاحی اجلاس کی صدارت نامور محقق ونقاد پروفیسر عبدالحق نے کی، جبکہ کلیدی خطبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے ریٹائرڈ پروفیسر قاضی جمال حسین نے پیش کیا۔ فیکلٹی آف آرٹس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ڈین اور معروف ادیب و دانشور پروفیسر قاضی افضال حسین مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اجلاس کی نظامت ڈاکٹر شفیع ایوب نے خوش اسلوبی سے انجام دی۔
ICC refused India VS Pakistan VS Bangladesh TRI Series: آئی سی سی نے پاکستان کی ٹرائی سیریز کے مطالبے کو مسترد کیا، پی سی بی کو ایک دن میں دوسرا جھٹکا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح طورپرپاکستان اوربنگلہ دیش کی ہندوستان کے ساتھ ٹرائی سیریزکے مطالبہ کومسترد کردیا ہے۔ آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کی لاہورمیں ہوئی حالیہ میٹنگ میں پاکستان اوربنگلہ دیش کی طرف سے ہندوستان کے ساتھ ٹرائی سیریزکھیلنے کا مطالبہ بھی رکھا گیا تھا۔
ممتا بنرجی کی کوششیں ناکام، ایس آئی آر پرسپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ، بنگال میں ووٹرلسٹ کی ڈیڈ لائن بڑھائی گئی
ملک کی کئی ریاستوں میں ایس آئی آر سے متعلق پیدا ہوئی متنازعہ صورتحال کے درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ میں وکیل بن کرمداخلت کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ سپریم کورٹ کی بینچ نے انہیں زبردست جھٹکا دیا۔
اردو اور اس کے مصنفین نے دیگر زبانوں اور تہذیبوں کو بھی متاثر کیا، قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے دن تین اہم تکنیکی سیشن میں مقررین کا اظہارخیال
قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان (این سی پی یوایل) کے زیراہتمام عالمی اردوکانفرنس بہ عنوان ’’کثیرلسانی ہندوستان میں اردوزبان وتہذیب‘‘ کے موضوع پرانڈیا انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں تین سیشن منعقد کئے گئے جبکہ دوسرے دن کا آخری سیشن شام غزل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انصاری آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔
Inauguration of the World Urdu Conference 2026: اردو ہماری شناخت ہے، اس کے بغیر ہندوستان کمزور ہوجائے گا: عالمی اردو کانفرنس کے افتتاحی تقریب میں سابق وزیر مملکت ایم جے اکبر نے دیا بڑا بیان
کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے شال پوشی ومومنٹوکے ذریعہ ان تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اوراستقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بولی جانے والی بے شمارزبانوں میں اردوزبان کئی اعتبارسے منفرد ہے۔ اردوکا کوئی مخصوص علاقہ نہیں، لیکن اردو ہرعلاقے میں بولی اورسمجھی جاتی ہے۔ 2047 میں جب ملک وکست بھارت کا جشن منا رہا ہوگا، اس وقت ملک کی زبانوں کا کرداربھی قابل دید ہوگا۔ اس لئے اردوزبان کی ترقی کے لیے اسے نئی ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور نئے تقاضوں کے مطابق بنانا ضروری ہے۔
Pappu Yadav Arrested: رکن پارلیمنٹ پپویادو گرفتار، گھنٹوں ہنگامہ آرائی کے بعد اٹھا لے گئی پٹنہ پولیس، جانئے پورا معاملہ
بہارکے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو 31 سال پرانے معاملے میں پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ پپویادو رات کا حوالہ دیتے رہے، لیکن پولیس نے ایک نہیں سنی اورانہیں گرفتارکرکے لے گئی۔
’نئے بھارت‘ میں امن اورمحبت پھیلانے والوں کے خلاف کیوں درج کی جا رہی ہے ایف آئی آر؟ عمران پرتاپ گڑھی نے پارلیمنٹ میں پوچھا بڑا سوال
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی کی حکومت میں اقلیتی طبقہ کو مستقل نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات کو فکر انگیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بریلی کے خالی گھر میں نمازپڑھنے والوں پرپولیس مقدمہ درج کرتی ہے، کرسمس کی تیاری کرتے ہوئے عیسائیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہے، مدھیہ پردیش کے بیتول میں محمد نعیم کے بنوائے اسکول پربلڈوزرچلا دیا جاتا ہے
World Urdu Conference 2026: قومی اردو کونسل نے عالمی اردو کانفرنس کا کیا اعلان، ڈاکٹر شمس اقبال نے بتائی کانفرنس کی انفرادیت، جانئے پوری تفصیل
ڈاکٹرشمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے تحت منعقد ہونے والے عالمی اردوکانفرنس کی تفصیلات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی جانب سے ماضی میں بھی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ ایک وقفہ کے بعد گزشتہ برس ’’وکست بھارت کا وژن اوراردوزبان کا مشن‘‘ کے عنوان سے اس اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جسے اردو حلقے کی طرف سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ انہوں نے ریسرچ اسکالرس اور محبان اردو سے خاص اپیل کی ہے۔
T20 World Cup 2026: پاکستان کی وجہ سے سری لنکا کو بڑا نقصان، پی سی بی کو یاد دلائی دوستی
ہندوستان اورپاکستان کا میچ 15 فروری کوہونا ہے، لیکن پاکستانی وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے کہ ان کی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلے گی۔ اب سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس مسئلے پرپی سی بی کوای-میل لکھا ہے۔





