Bharat Express DD Free Dish

Legendary Singer Asha Bhosle passes away: آشا بھوسلے کا 92 سال کی عمر میں انتقال، سینے میں انفیکشن کے بعد ملٹی آرگن فیلیور بنی وجہ

لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کرگئیں۔ ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے ان کے انتقال کا اعلان کیا۔ ان کی آخری رسوم کل شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔ آشا بھوسلے کی پوتی جنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا کہ آشا بھوسلے کو ہفتہ کی رات سینے میں انفیکشن کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ ملٹی آرگن فیلیور کی وجہ سے آشا بھوسلے کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی وجہ سے بالی ووڈ کی دنیا کے علاوہ عام لوگوں میں بھی سوگ کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے 92 سال کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ انہیں ہفتہ کے روزبریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اوراتوارکے روزانہوں نے دنیا کوالوداع کہہ دیا۔ آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے ان کی موت کا اعلان کیا۔ آنند بھوسلے نے کہا، “میری ماں آشا بھوسلے کا آج انتقال ہو گیا، آخری رسومات کل شام 4 بجے ادا کی جائیں گی۔”

 اسپتال میں ایک دن پہلے کرایا گیا تھا داخل 

آشا بھوسلے کی پوتی جنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیا کہ آشا بھوسلے کوہفتہ کی رات سینے میں انفیکشن کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا۔ ملٹی آرگن فیلیورکی وجہ سے آشا بھوسلے کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی وجہ سے بالی ووڈ کی دنیا کے علاوہ عام لوگوں میں بھی سوگ کی لہردیکھنے کو مل رہی ہے۔ مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے ہم غمزدہ ہیں۔

آشا بھوسلے کو ملے یہ ایوارڈ

آشا بھوسلے کو متعدد ایوارڈزسے نوازا گیا۔ انہیں 2008 میں پدم وبھوشن اور2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں دوقومی فلم ایوارڈ ملے۔ انہیں 1981 اور1986 میں بہترین خاتون پلے بیک سنگرکا ایوارڈ ملا۔ انہیں سات فلم فیئرایوارڈزسے بھی نوازا گیا۔ 1996 میں انہیں فلم رنگیلا کے لئے فلم فیئراسپیشل ایوارڈ ملا۔ سال 2001 میں، انہیں فلم فیئرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا۔ 2002 میں انہیں فلم لگان کے لیے آئیفا ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ، انہیں 1987 میں نائٹنگیل آف ایشیا ایوارڈ، 2000 میں سنگرآف دی ملینیم (دبئی) اور2002 میں بی بی سی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا۔

 لتا منگیشکر کی بہن ہیں آشا بھوسلے
آشا بھوسلے 8 ستمبر1933 کو پیدا ہوئیں اوران کا تعلق منگیشکرخاندان سے ہے۔ وہ مراٹھی تھیٹرکے ایک مشہوراداکاراورموسیقاردینا ناتھ منگیشکرکی بیٹی ہیں۔ آشا بھوسلے کی بڑی بہن لتا منگیشکربھی ہندوستان کی ایک مشہور گلوکارہ تھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read