Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس سال دو بڑی فلموں میں نظرآنے والی ہیں۔ پہلی فلم 'الفا' ہے اور دوسری فلم'لواینڈ وار' ہے۔ فینس ان کی ان دونوں فلموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب ان دونوں فلموں پراپڈیٹ سامنے آئے ہیں۔

آج صبح کناڈا کے اسکول میں گولی باری ہوئی تھی، جس کے کچھ گھنٹے بعد تھائی لینڈ میں بھی ایسے ہی حادثے سامنے آئے۔ شوٹرس نے اسکول پرفائرنگ کرکے بچوں اوراساتذہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔

اتر پردیش سرکارکی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ ان کی پٹیشن کی سماعت کے لیئے قبول کرے۔ وہ عدالت کے سامنے اس مقدمہ متعلق اہم دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں، جسے الہ آباد ہائی کورٹ نے قبول نہیں کیا ہے، یہ ایک غیرمعمولی دہشت گردانہ واقعہ ہے، لہٰذا مقدمہ کی سنگینی کے مد نظر ریاستی سرکارکی اپیل کوسماعت کے لئے قبول کیا جائے۔

طویل بحث کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز لوک سبھا میں تقریرکی۔ انہوں نے بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پربات کی اورحکومت پرتنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت نے امریکہ کے دباؤ میں یہ معاہدہ کیا اورسب کچھ امریکہ کوبیچ دیا گیا۔

عثمان طارق اپنے نئے اور انوکھے گیند بازی ایکشن کے سبب بلے بازوں کے لئے مسٹری بنے ہوئے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے لئے اب تک کھیلے گئے 4 ٹی-20 انٹرنیشنل میچوں میں وہ 11 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اپنے کیریئر کا پانچواں میچ عثمان طارق ہندوستان کے خلاف کھیلیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اسپن کھیلنے میں مہارت رکھنے والے ہندوستانی بلے بازوں کے سامنے وہ کتنا کامیاب ہوتے ہیں؟

طویل بحث کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روزلوک سبھا میں تقریرکی۔ انہوں نے ہند-امریکہ ٹریڈ ڈیل (تجارتی معاہدہ) پربات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے اعداد وشمار کی نگرانی کررہا ہے، ڈالرکوچیلنج کیا جا رہا ہے اورامریکہ کے غلبہ کوچیلنج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایوان سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوبھی مخاطب کیا۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا، ”میں انہیں کچھ نہیں سکھا سکتا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ کس دنیا میں رہتے ہیں۔ کون سا نظریہ ان کے کاموں کوچلاتا ہے؟“

یوپی کے بارہ بنکی میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری ڈھانچہ کبھی دوبارہ نہیں بنے گا۔ ہندوستان میں رہنے والوں کوقانون کی پابندی کرنی چاہئے۔ قانون توڑنے والوں کوجہنم میں بھیجا جائے گا۔ یہ حکومت اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔

پروفیسرخواجہ محمد اکرام الدین نے اپنے خطاب میں اس بات کو خوش آئند قراردیا کہ سمینارمیں نئی نسل کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے اس کامیاب شمولیت پراردو اکادمی کومبارکباد دی اورکہا کہ اکیسویں صدی مصنوعی ذہانت کا عہد ہے، جس کی برق رفتاری نے ہماری فکری ساخت اور طرزِ فکر کو تیزی سے بدل دیا ہے۔ ایسے بدلتے ہوئے منظرنامے میں ادب کے رجحانات اور رویوں میں تبدیلی ناگزیر ہے، جس کے اثرات تخلیقی ادب میں بھی نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

خواجہ افتخار احمد نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اردومسلمان کا نام نہیں، ہندوستان کا نام ہے۔ پدم شری پروفیسرسید عین الحسن نے کہا کہ اردو کوکم آنکنے کی ضرورت نہیں، اس نے مختلف علوم وفنون کواپنے اندرجذب کرلیا ہے۔ پروفیسر قدوس جاوید نے کہا کہ لفظ محض لفظ نہیں بلکہ ایک تصویر، آوازاورطویل تاریخ وتہذیب کا نمائندہ ہوتا ہے۔