Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


جنوبی انڈمان میں بین الاقوامی یوگا ڈے 2026 کی 78 روزہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ تقریب میں 500 سے زائد افراد اورقبائلی گروپوں نے یوگا کیا۔

جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر، پروفیسر سلیم انجینئر نے مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پونڈیچری کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے تناظرمیں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا آئینی حق کے ساتھ ایک اخلاقی فریضہ بھی ہے، اس لیے رائے دہندگان روزگار، تعلیم، صحت اورسماجی انصاف جیسے حقیقی مسائل کی بنیاد پرفیصلے کریں اورتفرقہ انگیزسیاست کومسترد کریں۔

این سی پی اجیت پوارکا گروپ اورمہایوتی بارامتی سیٹ پرضمنی الیکشن میں سنیترا پوارکے بلامقابلہ منتخب ہونے کے حق میں ہیں۔ وہیں این سی پی شرد پوار گروپ بھی اس خیال پرمتفق ہے، جس سے سیاسی حالات دلچسپ ہوگئے ہیں۔

رسم رونمائی تقریب میں سابق گورنرکلراج مشرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ شالنی سنگھ کے والد اورسابق رایم پی برج بھوشن سنگھ، پدم شری سنیل جوگی اور معروف شاعر ڈاکٹرہری اوم پوارموجود رہے۔ تمام مہمانوں نے شالنی سنگھ کی کتاب اورشاعری کی ستائش کی۔

خاص بات یہ ہے کہ وظائف کے لئے مذہب کی کوئی قید نہیں ہے چنانچہ ہر سال ایک بڑی تعداد میں غیرمسلم طلبہ بھی اس کے لئے درخواستیں ارسال کرتے ہیں اوراگروہ میرٹ پر پورا اترتے ہیں توان کا بھی انتخاب کسی تفریق کے بغیر وظائف کے لئے ہوتا ہے۔ اس سال سب سے زیادہ 65 ایسے غیرمسلم بچوں کا انتخاب ہوا ہے جومیرٹ پرپورا اترتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند مذہب کی بنیاد پرکوئی کام نہیں کرتی بلکہ وہ جوکچھ کرتی ہے انسانیت کی بنیاد پرکرتی ہے، اس کے پیچھے ایک ہی مقصد کارفرما ہے کہ غربت اورمالی پریشانی کی وجہ سے ذہین بچے کسی رکاوٹ کے بغیراپنا تعلیمی سفرجاری رکھ سکیں۔

سماجوادی پارٹی نے اے آئی ایم آئی ایم کے ان الزامات پرجواب دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو مسلمانوں کواپنا غلام سمجھتے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈران کے اس بیان پرمئو ضلع کی گھوسی لوک سبھا انتخابی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ اورسماجوادی پارٹی کے لیڈرراجیورائے نے ردعمل دیا ہے۔

یوپی ایس سی 2027 کی تیاری سے متعلق داخلہ امتحان کے طورپر آل انڈیا انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ امتحان 6 جون 2026 کو منعقد ہوگا، جس میں دو پیپرشامل ہوں گے۔ پہلا پیپر جنرل اسٹڈیز کا ہوگا جو آبجیکٹیو ہوگا۔

 بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اندھیری میں اپنے بنگلے کو 5 سال کے لئے لیز پردے دیا ہے۔ اس پراپرٹری کا استعمال اسکول ایکٹیوٹی کے لئے ہوگا، جس سے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں بحث شروع ہوگئی ہے۔

ترنمول کانگریس میں رہے مشہور ٹینس اسٹار لینڈرپیس اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اب لینڈر پیس مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کے لئے انتخابی تشہیر کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اس دوران لینڈرپیس نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک والدین اور فیملی کے نام کو بڑا کرنے کا کام کیا تھا، لیکن اب اس کے بعد انہیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔

آرجے ڈی کے ایم ایل سی سنیل کمار سنگھ نے فیس بک پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس سے بہارکی سیاست میں ہنگامہ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے نتیش کمارکے ایم ایل سی عہدے سے استعفیٰ نامہ پر کئے گئے دستخط کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ آئیے آپ کوپوری تفصیل بتاتے ہیں۔