Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi On Women Reservation Bill 2026: ’’اوبی سی-دلت کو ہندو کہتے ہو، حقوق نہیں دیتے…‘‘ راہل گاندھی کے بیان پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ

لوک سبھا میں ناری شکتی وندن سمیت تین بلوں پر اپنی بات رکھتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ میں 20 سال میں جو حاصل نہیں کرسکا وہ میری بہن نے پانچ سال میں حاصل کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بل خواتین کے لئے نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ اوبی سی اور دلتوں کو ہندو کہا جاتا ہے، لیکن انہیں حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے۔

ناری شکتی وندن ایکٹ پر بحث کے دوران راہل گاندھی لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں ناری شکتی وندن سمیت تین بلوں پربات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا، “میں 20 سال میں جوحاصل نہیں کرسکا، وہ میری بہن نے پانچ میں حاصل کر لیا۔” اس دوران راہل گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ پربھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے امت شاہ کوپرینکا گاندھی کے بیان پرمسکراتے ہوئے دیکھا۔ راہل گاندھی نے کہا، “مجھے یاد ہے جب میں چھوٹا تھا، میں اندھیرے سے بہت ڈرتا تھا۔ ہمارے پاس ایک بڑا کتا تھا جومجھ پراورمیری بہن (پرینکا) پرحملہ کرتا تھا۔ اس وجہ سے ہم رات کوباغ میں جانے سے ڈرتے تھے۔ ایک بار، میری دادی کواس کے بارے میں پتہ چلا۔ میں یہ سب ایوان میں اس لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ اس کے پیچھے ایک بہت بڑا سبق ہے اوراس کے بارے میں ایک خاتون اورمیری دادی نے مجھے سکھایا ہے۔”

’’دادی نے کہا- سچائی کے لئے لڑنا پڑتا ہے‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ جب ایک بارمیرے والدین ڈنرپرگئے ہوئے تھے تومیری دادی اس گارڈن میں لے گئیں اورمجھے وہاں بند کردیا۔ انہوں نے کہا، “میری دادی نے پیلے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ میں تین گھنٹے تک سوچتا رہا۔ میں ڈررہا تھا اورمیرے پیرکانپ رہے تھے۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا، ‘تمہیں کس بات کا ڈرہے؟’ میں نے کہا، ‘دادی، مجھے سانپ، کتوں اوربہت سی چیزوں سے ڈرلگتا ہے۔’ انہوں نے آکرمجھ سے کہا، ‘آپ ان چیزوں سے نہیں ڈررہے ہو، لیکن تم جوسوچ رہے ہو اس تصورسے ڈررہے ہو۔ تمہیں اندھیرے سے نہیں ڈرنا چاہئے کیونکہ جوسچائی ہوتی ہے، وہ اندھیرے میں ہوتی ہے۔ دادی نے کہا کہ آپ کواس اندھیرے سے لڑنا ہوگا، یہ واقعی ایک سیاسی سبق تھا، جس کا احساس مجھے آج بھی ہو رہا ہے۔

’’اوبی سی-دلت کو ہندو کہتے، حقوق نہیں دیتے‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ آج مجھے ایوان میں سچ بات کہنی ہے۔ پہلی سچائی یہ ہے کہ یہ خواتین کا بل نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل کو انتخابی نقشہ بدلنے کی ایک کوشش بتایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ’’آئین سے بڑھ کرمنوواد‘‘ میں یقین رکھتی ہے۔ حکومت اقلیتی طبقہ کی نمائندگی چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔ راہل گاندھی نے حکومت پر اوبی سی، دلتوں، اقلیتوں اور خواتین کے ساتھ ‘ظالمانہ، بے رحمی اور وحشیانہ’ سلوک کرنے کا الزام لگایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اوبی سی-دلت کو ہندو کہتے ہو، حقوق نہیں دیتے۔

لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے کہا کہ موجودہ تجویزخواتین کوبااختیاربنانے کا بل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں پاس ہونے والا اصل خواتین ریزرویشن بل ہی اصل قانون تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ اقدام کا مقصد ہندوستان کا انتخابی نقشہ تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ ​​قانون کونافذ کرنے میں سالوں کی تاخیرخی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read