Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2026: ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہوئی تھی میچ فکسنگ؟ آئی سی سی کی جانچ کے دائرے میں ہندوستانی نژاد کے کرکٹر کا نام

حال ہی میں ہوئے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں میچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔ اس سے متعلق آئی سی سی کی طرف سے جانچ کی شروعات بھی کردی گئی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے کی جا رہی اس جانچ میں ہندوستانی نژاد کے ایک کھلاڑی کا نام بھی ہے۔ آئیے پورے معاملہ سے متعلق جانکاری دیتے ہیں۔

T20 World Cup 2026: ٹیم انڈیا نے 2026 کا ٹی-20 ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ اس ٹی-20 ورلڈ کپ میں کھیلا گیا ایک میچ جانچ پڑتال کی زد میں آیا ہے۔ آئی سی سی نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ یہ پورا معاملہ کناڈا میں چینل سی بی سی کی جانب سے بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کی ریلیزکے بعد سامنے آیا ہے۔

ای ایس پی این کرک انفوکے حوالے سے آنے والی معلومات کے مطابق، اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی بی) نے بین الاقوامی سطح پرآئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی پرکرکٹ کینیڈا کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوا کی طرف سے پھینکا گیا اوورجانچ کے دائرے میں ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینل سی بی سی نے کرپشن، کرکٹ اور کرائم نام سے 43 منٹ کی ڈاکیومنٹری ریلیز کی تھی۔ اس میں کناڈا اورنیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کیوی ٹیم کی بلے بازی کے دوران پھینکا گایا پانچواں اوور جانچ کے دائرے میں ہے۔ یہ اوور ہندوستانی نژاد کے دلپریت باجوا نے پھینکا تھا۔

دلپریت باجوا نے کناڈا کی طرف سے اننگ کا پانچواں اوور پھینکا۔ اس اوور کی پہلی گیند وائیڈ پھینکی گئی۔ اس اوورمیں انہوں نے 15 رن دیئے تھے۔ اس سے پہلے کناڈا کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی تھی اور کیوی بلے بازوں پر لگام کسی ہوئی تھی۔

اینڈریوایفگریوکی طرف سے اس معاملے میں کہا گیا، اے سی یواس معاملے کے بارے میں جانکاری ہے۔ ابھی اس معاملے میں کسی بھی الزام پر تبصرہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ آئی سی سی ممبران سے متعلق گورننس کے معاملات کی تحقیقات آئی سی سی کی نگرانی میں کی جائیں گی۔  سی بی سی کی طرف سے سامنے آئی اس دستاویزی فلم میں اور بھی کئی انکشاف ہوئے ہیں۔ اس کے مطابق، ٹیم کے الیکشن کے وقت سینئر، افسران کچھ کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا دباو بناتے ہیں۔ ایسا سال 2024 ٹی-20 ورلڈ کپ کے دوران بھی کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read