Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے امتحان کے بعد 2,736 امیدواروں کوانٹرویوکے لیے بلایا گیا تھا۔ یوپی ایس سی کے اس اہم امتحان کے لیے انٹرویوز5 جنوری کوشروع ہوئے اور27 فروری تک جاری رہے۔ نتائج کے اعلان کے 15 دنوں کے اندریوپی ایس سی کی ویب سائٹ پرنمبرات بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

جے ڈی یو نے پارٹی لیڈران کی اہم میٹنگ بلائی ہے، جس میں مانا جا رہا ہے کہ انہیں اس بارے میں بتایا جائے گا کہ نتیش کمار نے کن وجوہات سے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ بھلے نتیش کمار راجیہ سبھا جا رہے ہوں، لیکن بہارحکومت پر ان کی نگرانی رہے گی۔

جنرل سید عطا حسنین ہندوستانی فوج کے ایک اعلیٰ افسر، پالیسی ساز، اسکالراورمصنف کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 40 سال ہندوستانی فوج کے لئے وقف کئے، خاص طورپرکئی سالوں تک جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کی قیادت کی۔

بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کی شروعات 9 مارچ سے ہونے جا رہی ہے۔ اس دن لوک سبھا اسپیکراوم برلا کے خلاف اپوزیشن کے ذریعہ دیئے گئے عہدہ سے ہٹانے کی تجویز پربحث ہوگی۔ اس تجویزکے ذریعہ اپوزیشن نے اوم برلا پرایوان کی کارروائی کے دوران کھل کر بھید بھاو کرنے کا الزام لگایا ہے۔

امریکہ کو اس کے کئے کا سبق ایران نے سکھا دیا ہے۔ امریکہ نے ایرانی جہاز کو اڑا دیا تھا، جب وہ ہندوستان سے لوٹ رہا تھا۔ اب بدلے میں ایران نے امریکی تیل ٹینکرکو نشانہ بنایا ہے۔

نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے فیصلے سے متعلق تیجسوی یادو برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ نتیش کمار اب سی ایم نہیں رہیں گے۔ بی جے پی ربراسٹیمپ والا سی ایم بناتی ہے۔

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا الیکشن 2026 کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اب ان کا وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینا طے ہوگیا ہے۔ حالانکہ خبرہے کہ وہ 10 اپریل تک وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالیں گے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے درمیان ایک بڑا تنازعہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے ایک کھلاڑی پر سری لنکا میں ہوٹل اسٹاف کے ساتھ خراب برتاو کرنے کا الزام لگا ہے، جس کے بعد اسے جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ایران اسرائیل جنگ کے درمیان، ہندوستان نے ایک سابق امریکی فوجی اہلکار کے اس دعوے کو"فرضی" قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ امریکی بحریہ ایران پرحملوں کے لیے ہندوستانی بندرگاہوں کا استعمال کررہی ہے۔ وزارت خارجہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

نتیش کمارکو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے نہیں جانے دینے کی بات پرجے ڈی یو لیڈر نے کہا، "ہم لوگ یہیں پربنے رہیں گے اورانہیں (نتیش کمار) پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے نہیں جانے دیں گے۔ نشانت کمار کی پرچہ نامزدگی ہوگی، لیکن نتیش کمارکو ہم جانے نہیں دیں گے۔"