Bharat Express

Lok Sabha Elections 2024: وارانسی میں ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم نے کاشی والوں کے نام لکھا خاص پیغام

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے ہونے والے آخری مرحلے یعنی ساتویں مرحلے میں یکم جون کو وارانسی میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے کاشی کے لوگوں سے حمایت مانگی ہے۔

وزیر اعظم مودی۔ (فائل فوٹو)

PM Modi Letter To Varanasi People: وزیراعظم نریندرمودی وارانسی سے تیسری بار الیکشن لڑرہے ہیں اورملک کی سبھی لوک سبھا سیٹوں کے مقابلے میں وارانسی سے سب سے بڑی جیت وزیراعظم مودی کودلانے کے لئے بی جے نے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اسی ضمن میں اب وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ لکھا گیا خط وارانسی کے 2000 گھروں تک پہنچ رہی ہے، جس میں ووٹروں سے یکم جون کو ووٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اب تک یہ خاص خط 500 سے زیادہ گھروں تک بھیجا جاچکا ہے۔ خط تقسیم کرنے کی ذمہ داری نبھا رہے بی ایچ یوکے پروفیسرگیان پرکاش مشرا کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے اپنے کاشی کے لوگوں کے لئے ایک خاص خط بھیجا جا رہا ہے، جس میں وارانسی کے 2000 الگ الگ گھروں تک اس خط کو پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اب تک یہ خط 500 سے زیادہ گھروں کو بھیجا جاچکا ہے، جہاں خود بی جے پی کارکنان لوگوں کے گھروں تک جاکرانہیں یہ خط سونپ رہے ہیں۔

کاشی کے لوگوں کے لئے وزیراعظم مودی کا خاص پیغام

اس خط میں خاص طورپرایک لکھا ہے، ”یکم جون تک اپنی فیملی کے اراکین اور ادارے کے لوگوں کو بوتھ تک لے کرآئے۔ ایک ایک ووٹ بی جے پی کے حق میں ہو۔ بابا وشوناتھ کے آشیرواد سے جوکچھ کرپایا ہوں، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ یہ 2024 کا الیکشن بہت معانی میں خاص ہے۔“ اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے کاشی کے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک بیٹے کے طور پر کاشی والوں سے حمایت مانگی ہے۔

Also Read