Bharat Express

Monsoon in India: شدیدگرمی کے درمیان بڑی خوشخبری، آئندہ 5 دنوں میں ملک میں مانسون کی ہوگی انٹری!

آئی ایم ڈی نے مانسون کے علاوہ ریمل سے متعلق کہا کہ ساحلی بنگلہ دیش اورملحقہ ساحلی مغربی بنگال پرگزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 15 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارکے ساتھ تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے۔

Monsoon in Kerala: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے مانسون کے حوالے سے بڑا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، مانسون اگلے 5 دنوں میں کیرلا میں پہنچ سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران کیرلا میں مانسون کے آغازکے لئے حالات سازگارہونے کا امکان ہے۔

آندھرا پردیش کے گنٹورضلع واقع ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 5 دنوں کے دوران کیرلا میں مانسون کی شروعات کے لئے حالات سازگار ہونے کا امکان ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے جنوبی بحیرہ عرب کے کچھ اورحصوں، مالدیپ کے باقی حصوں اورکومورین کے علاقے میں پیش قدمی کا امکان ہے۔ اس مدت کے دوران لکشدیپ خطہ، کیرلا کے کچھ حصوں، جنوب مغربی اوروسطی خلیج بنگال، شمال مشرقی خلیج بنگال اورشمال مشرقی ریاستوں کے کچھ حصوں میں مانسون کے پہنچنے کا امکان ہے۔

ریمل طوفان پڑا کمزور

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ساحلی بنگلہ دیش اورآئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ساحلی بنگلہ دیش اوراس سے ملحقہ ساحلی مغربی بنگال پرسمندری طوفان “ریمل” گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا اورآج دوپہرتک اس کے گہرے دباؤمیں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

پہلے 31 مئی یا یکم جون کو آنے کا تھا اندازہ

واضح رہے کہ اس سے پہلے آئی ایم ڈی نے مانسون سے متعلق پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانسون انڈمان نیکوبارتک پہنچ چکا ہے۔ 31 مئی یا یکم جون کو مانسون کیرلا میں داخل ہوسکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کا اندازہ ہے کہ یہ جس رفتارسے بڑھ رہا ہے، اس لحاظ سے 18 سے 20 جون کے درمیان گورکھپور یا وارانسی کے راستے یوپی میں داخل ہوگا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read