Bharat Express

Monsoon 2024

راجدھانی کے روہنی کے پریم نگر علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 39 سالہ شخص کی موت ہو گئی، جبکہ نیو عثمان پور علاقے میں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔

این ڈی آر آر ایم اے کے مطابق اس طرح کے کل 44 واقعات اب تک درج کیے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ میں دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 10 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق مانسون کے فعال ہونے کے بعد سے 17 دنوں میں 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آئی ایم ڈی نے کہا کہ مانسون اگلے تین سے چار دنوں میں گجرات کے باقی حصوں، مدھیہ پردیش کے باقی حصوں، چھتیس گڑھ کے باقی حصوں، مغربی بنگال کے باقی علاقوں، بہار کے باقی علاقوں اور جھارکھنڈ کے باقی حصوں کا احاطہ کرے گا۔

جنوب مغربی مانسون ودربھ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، شمال مغربی خلیج بنگال، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور بہار کے حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔ مانسون کی شمالی حد اب امراوتی، گوندیا، درگ، رام پور (کالاہانڈی)، مالدہ، بھاگلپور اور رکسول سے گزر رہی ہے۔

اترپردیش میں مانسون سے متعلق بڑی خوشخبری آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی نئی جانکاری سے لوگوں کی جان میں جان آگئی ہے۔

ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات دن اور رات کے درجہ حرارت کے ساتھ ہوا کی رفتار اور دیگر چیزوں کو نوٹ کرتا ہے۔ اس کے بعد ہی ریڈ الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 16-18 جون تک بہار اور جھارکھنڈ، 20-30 جون تک اتر پردیش اور 27 جون کے آس پاس دہلی پہنچنے کی توقع ہے، جو قومی دارالحکومت کے لیے معمول کی شروعات کی تاریخ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 27 جون تک دہلی میں پہنچ سکتا ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں ہلکی پری مانسون بارش ہو سکتی ہے، جس سے لوگوں کو راحت مل سکتی ہے۔ ساتھ ہی، اتر پردیش میں مانسون 24 سے 25 جون کے قریب دارالحکومت لکھنؤ پہنچ سکتا ہے، جس کے بعد یہاں اچھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جون میں ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے

آئی ایم ڈی نے مانسون کے علاوہ ریمل سے متعلق کہا کہ ساحلی بنگلہ دیش اورملحقہ ساحلی مغربی بنگال پرگزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 15 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارکے ساتھ تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے۔