Bharat Express

Monsoon 2024

اترپردیش میں مانسون سے متعلق بڑی خوشخبری آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی نئی جانکاری سے لوگوں کی جان میں جان آگئی ہے۔

ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات دن اور رات کے درجہ حرارت کے ساتھ ہوا کی رفتار اور دیگر چیزوں کو نوٹ کرتا ہے۔ اس کے بعد ہی ریڈ الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 16-18 جون تک بہار اور جھارکھنڈ، 20-30 جون تک اتر پردیش اور 27 جون کے آس پاس دہلی پہنچنے کی توقع ہے، جو قومی دارالحکومت کے لیے معمول کی شروعات کی تاریخ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 27 جون تک دہلی میں پہنچ سکتا ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں ہلکی پری مانسون بارش ہو سکتی ہے، جس سے لوگوں کو راحت مل سکتی ہے۔ ساتھ ہی، اتر پردیش میں مانسون 24 سے 25 جون کے قریب دارالحکومت لکھنؤ پہنچ سکتا ہے، جس کے بعد یہاں اچھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جون میں ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے

آئی ایم ڈی نے مانسون کے علاوہ ریمل سے متعلق کہا کہ ساحلی بنگلہ دیش اورملحقہ ساحلی مغربی بنگال پرگزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 15 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارکے ساتھ تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے۔