Bharat Express

IMD

ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق، دہلی کا روزانہ اوسط ہوا کے معیار کا انڈیکس اگلے چند دنوں میں ’انتہائی خراب‘ زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ اس کے لیے خراب موسم اور موسمی حالات ذمہ دار ہیں۔ ان دنوں پڑوسی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب میں بھی پرالی جلانے کو اکثر دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ، وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں آج اور کل اور ودربھ میں 12 ستمبر کو بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کلکٹرس، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور تمام بڑے شہروں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔ ریاستی محکمہ تعلیم نے منگل کو ریاست بھر کے پرائمری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

ہفتہ کو ایک نجی موسم کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے، لیکن دوپہر کے بعد اس میں کمی آئے گی۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش شام تک جاری رہ سکتی ہے۔

راجدھانی کے روہنی کے پریم نگر علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک 39 سالہ شخص کی موت ہو گئی، جبکہ نیو عثمان پور علاقے میں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے بدھ (12 جون، 2024) کو کرناٹک، کیرلہ اور تلنگانہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب میں کچھ مقامات، وسطی مہاراشٹر اور گجرات کے جنوبی حصوں میں کچھ مقامات پر پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 27 جون تک دہلی میں پہنچ سکتا ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں ہلکی پری مانسون بارش ہو سکتی ہے، جس سے لوگوں کو راحت مل سکتی ہے۔ ساتھ ہی، اتر پردیش میں مانسون 24 سے 25 جون کے قریب دارالحکومت لکھنؤ پہنچ سکتا ہے، جس کے بعد یہاں اچھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جون میں ملک کی بیشتر ریاستوں میں گرمی کی لہر رہے گی۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصوں میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے

مانسون اب شمال مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں آگے بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ سمندری طوفان ریمل کی وجہ سے شمال مشرقی ہندوستان میں پہلے ہی بارش ہو چکی ہے، جو مانسون کی آمد کے ساتھ بڑھنے والی ہے۔

آئی ایم ڈی نے مانسون کے علاوہ ریمل سے متعلق کہا کہ ساحلی بنگلہ دیش اورملحقہ ساحلی مغربی بنگال پرگزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 15 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارکے ساتھ تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے۔