Bharat Express DD Free Dish

Zama Khan reaction about Bihar new Government: بہارمیں نئی حکومت کی حلف برداری کا جے ڈی یو نے کیا اعلان! نتیش حکومت کے وزیر نے بتائی تاریخ

جے ڈی یو کے وزیر زماں خان کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔ منگل کے روزکابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ جو کچھ بھی ہوگا، نتیش کمار کے فیصلے پرہوگا۔ انہوں نے حلف برداری کی تاریخ سے متعلق بھی بڑی بات کہی ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمارکے راجیہ سبھا جانے کے فیصلے کے بعد سے ہی یہ طے ہوگیا تھا کہ بہارمیں نئی حکومت کی تشکیل ہوگی۔ اب تقریباً سب کچھ طے ہوچکا ہے۔ آج (پیر) نتیش کمارکے قریبی اوروزیرزماں خان نے کھل کرتاریخ بتائی ہے کہ کب تک حلف برداری تقریب ہوگی۔

پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت میں زماخ خان نے کہا، “تقریباً تمام عمل مکمل ہوچکے ہیں۔ ہمارے لیڈرکا جوفیصلہ ہوگا، بہارکے اندروہی ہوگا۔ پورا بہارچاہتا تھا کہ ہمارے لیڈریہاں سے نہ جائیں، لیکن ان کی (نتیش کمار) خواہش راجیہ سبھا جانے کی تھی۔ کل (منگل) کے روزکابینہ کی میٹنگ ہے۔ پرسوں (بدھ کے روز) امید ہے کہ حلف برداری تقریب ہوگی۔ باقی سب ٹھیک رہے گا۔ لیڈرکے ہاتھ میں بہاررہے گا۔”

‘‘جولیڈرفیصلہ لیں گے، اسی پرہم لوگ چلیں گے‘‘

زماں خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا، “میٹنگ توچل رہی ہے. وزیراعلیٰ ہیں… بہارکے ہمارے سب کچھ ہیں تویقینی طورپرجوبھی ہوگا، انہیں کے فیصلہ پرہوگا۔” زماں خان نے کہا کہ جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) ایک ڈسپلن والی پارٹی ہے۔ سب کچھ لیڈرکے فیصلے پرہوگا، جولیڈر فیصلہ لے لیں گے، اسی پرہم لوگ چلیں گے۔

تیجسوی یادوپرکیا حملہ

زماں خان سے سوال کیا گیا کہ تیجسوی یادوکہہ رہے ہیں کہ حکومت زبردستی بدلی جارہی ہے۔ اس پرجواب دیتے ہوئے زماں خان نے کہا کہ وہ توکبھی سنجیدہ رہے ہی نہیں۔ وہ کبھی ایوان کے اندر نظرآتے ہیں؟ کبھی ایوان میں بیٹھ کربہارکی بات کرتے ہیں؟ میں یہی کہوں گا کہ کل پرسوں میں بہارمیں حکومت بننے جا رہی ہے۔ ہمارے لیڈرکی قیادت میں بہارچلے گا۔ نتیش کمارنے بہارکوسنوارا ہے اوربنایا ہے۔ تمام طبقے اورپورے سماج کے لوگوں کا احترام کیا ہے۔ اسی طرزپربہارکی حکومت آگے بھی چلے گی۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا حلف برداری تقریب میں وزیراعظم مودی بھی آئیں گے؟ اس پرانہوں نے کہا، “آپ لوگ میڈیا کے ساتھی ہیں… آپ لوگوں سے کچھ چھپا تھوڑی ہے۔” اتنا کہنے کے بعد زماں خان چلے گئے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read